وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

افّی 2025کی میڈیا ایکریڈٹیشن: آخری تاریخ میں10 نومبر تک توسیع

Posted On: 05 NOV 2025 5:41PM by PIB Delhi

چھپن ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افّی) کی کوریج کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی آخری تاریخ 10 نومبر 2025 تک بڑھا دی گئی ہے۔ جن صحافیوں نے ابھی تک اپنی درخواستیں نہیں دی ہیں اب ان کے پاس ایسا کرنے کے لیے اضافی وقت ہے۔

ایکریڈیٹیشن پورٹل اس لنک سے کھولا جاسکتا ہے:

https://accreditation.pib.gov.in/eventregistration/login.aspx

تسلیم شدہ میڈیاکے نمائندوں کو خصوصی فیسٹیول پروگرام تک رسائی حاصل ہوگی، بشمول فلم اسکریننگ، ماسٹر کلاس، پینل ڈسکشن اور پریس کانفرنس۔ یہ فلمی میلہ 20 سے 28 نومبر 2025 تک پنجی، گوا میں منعقد ہوگا ۔

مزید برآں، فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، 18 نومبر کو پنجی میں ، پریس انفارمیشن بیورو کے تعاون سے، تسلیم شدہ صحافیوں کے لیے ایک فلمی تعارفی کورس کا انعقاد کرے گا۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر تسلیم شدہ میڈیا مندوبین کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

جن صحافیوں نے افّی 2025 میڈیا ایکریڈٹیشن کے لیے پہلے ہی درخواست دے رکھی ہے ان سے جلد ہی رابطہ کیا جائے گا۔ مدد کے لیے، صحافی پی آئی بی آئی ایف ایف آئی میڈیا سپورٹ ڈیسک سے اس ای- میل پر رابطہ کر سکتے ہیں:

iffi.mediadesk@pib.gov.in

افّی  ایشیا میں سینما کا سب سے بڑا جشن ہے، جس میں ہر سال ہزاروں فلمی پیشہ ور افراد اور شائقین گوا میں جمع ہوتے ہیں۔ صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ نظرثانی شدہ آخری تاریخ سے پہلے اپنی درخواستیں مکمل کر لیں۔

******

(ش ح ۔م ش ع۔ع د)

U-No.832

 


(Release ID: 2186839) Visitor Counter : 5