وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے تھائی لینڈ کی ملکہ عزت مآب سری کِت کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا
Posted On:
26 OCT 2025 3:39PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کی ملکہ عزت مآب سریکت کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں، وزیر اعظم نے عوامی خدمت کے لیے محترمہ کی تاحیات لگن کوخراج عقیدت پیش کیا، اور کہا کہ ان کی وراثت دنیا بھر میں متعدد پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتی رہے گی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا:
’’تھائی لینڈ کی ملکہ عزت مآب سری کِت کی رحلت سے ازحد غمگین ہوں۔ عوامی خدمت کے لیے ان کی تاحیات لگن متعدد پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتی رہے گی۔ میں اس گہرے دُکھ کی گھڑی میں عزت مآب شاہ، شاہی خاندان کے اراکین اور تھائی لینڈ کے عوام سے تہہ دل سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:304
(Release ID: 2182635)
Visitor Counter : 9