وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے اداکار رام چرن اور شری انل کامینی کے ساتھ ملاقات کے دوران تیر اندازی کو مقبول بنانے کی کوششوں کی ستائش کی
Posted On:
12 OCT 2025 9:28PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اداکار رام چرن، ان کی شریک حیات محترمہ اُپاسنا کونیڈیلا اور شری انل کامینی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دنیا کی پہلی آرچری پریمیر لیگ کے ذریعے تیر اندازی کو فروغ دینے کی ان کی اجتماعی کوششوں کو سراہا۔
جناب مودی نےنوٹ کیا کہ اس طرح کے اقدامات تیر اندازی کی مالا مال وراثت کو محفوظ رکھنے اور مزید نوجوانوں کو اس کھیل کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
وزیر اعظم نے X پر لکھا
‘‘آپ سے، اُپاسنا اور انل کامینی گارو سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ تیر اندازی کو مقبول بنانے میں آپ کی مشترکہ کوششیں قابلِ ستائش ہیں اوریہ بے شمار نوجوانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی’’۔
@AlwaysRamCharan
@upasanakonidela”
***
ش ح۔م ع ن۔ ف ر
U-No.7459
(Release ID: 2178335)
Visitor Counter : 6
Read this release in:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam