وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم مودی نے ان لوگوں کی ستائش کی جنہوں نے سوَستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان کو اثر انگیز اور بھارتی ناری شکتی کے لیے مفید بنانے کے لیے زمینی سطح پر کام کیا
Posted On:
04 OCT 2025 3:41PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ان تمام لوگوں کی قابل ستائش کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے سوَستھ ناری سشکت پریوار ابھیان کو اثر انگیز اور بھارتی ناری شکتی کے لیے مفید بنانے کے لیے بغیر تھکے زمینی سطح پر کام کیا ہے۔
اس مہم کو جن بھاگیداری – عوامی شراکت داری- کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دیا کہ اس طرح کی اجتماعی کارروائی زندگیوں کو بہتر بنانے، اور ایک صحت مند اور بااختیار معاشرے کی تشکیل میں اہمیت کی حامل ہے۔
ایکس پر مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے لکھا:
’’قابل ستائش کوشش! ان لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جنہوں نے اسے اثر انگیز اور ہماری ناری شکتی کے لیے مفید بنانے کے لیے زمینی سطح پر کام کیا۔ یہ زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے جن بھاگیداری کی ایک عظیم مثال ہے۔‘‘
******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7058
(Release ID: 2174786)
Visitor Counter : 13