وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے دہلی کے چترنجن پارک میں درگا پوجا کی تقریب میں شرکت کی
وزیراعظم نے تمام شہریوں کی خوشحالی اورفلاح وبہبود کے لیے دعا کی
Posted On:
30 SEP 2025 9:24PM by PIB Delhi
مہا اشٹمی کے مبارک موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے درگا پوجا کی تقریبات میں حصہ لینے کے لیے آج دہلی کے چترنجن پارک کا دورہ کیا۔
جناب مودی نے کہا کہ چترنجن پارک بنگالی ثقافت کے ساتھ مضبوط وابستگی کے لیے وسیع پیمانے پر جانا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہاں کے مذہبی تیوہار واقعی ہمارے معاشرے میں اتحاد اور ثقافتی جوش و خروش کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے تمام شہریوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کے لیے دعا بھی کی۔
وزیر اعظم نے جشن کی جھلکیاں بھی شیئر کیں، یہ کہتے ہوئے: دہلی میں درگا پوجا کی ایک بہت ہی یادگار تقریب کی جھلکیاں! چاروں طرف خوشیاں اور خوشحالی ہو…
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
‘‘آج مہا اشٹمی کے پرمسرت موقع پر، میں درگا پوجا کی تقریبات میں حصہ لینے کے لیے دہلی کے چترنجن پارک گیا تھا۔ چترنجن پارک بنگالی ثقافت کے ساتھ اپنی مضبوط وابستگی کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ مذہبی تہوار واقعی ہمارے معاشرے میں اتحاد اور ثقافتی جوش وخروش کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہر ایک کی خوشی اور بھلائی کے لیے دعا گو ہوں۔’’
‘‘دہلی میں درگا پوجا کی ایک بہت ہی یادگار تقریب کی جھلکیاں!
چاروں طرف خوشیاں اور خوشحالی ہو…’’
“আজ মহা অষ্টমীর পুণ্যদিনে, আমি দিল্লীর চিত্তরঞ্জন পার্কের দুর্গাপুজোয় অংশ নিতে গিয়েছিলাম। চিত্তরঞ্জন পার্ক, বাঙালী সংস্কৃতির সঙ্গে ওতপ্রোতভাবে জড়িত। আমাদের সমাজের ঐক্য ও সাংস্কৃতিক প্রাণময়তার প্রকৃত রূপ ফুটে ওঠে এই অনুষ্ঠানগুলিতে। সকলের সুখ ও কল্যাণের জন্যে প্রার্থনা করেছি আমি।”
*****
UR-6581
(ش ح۔ع ح۔ ف ر )
(Release ID: 2173482)
Visitor Counter : 12
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam