وزیراعظم کا دفتر
آیوشمان بھارت کی ساتویں سالگرہ پر وزیر اعظم کامشاہدہ
Posted On:
23 SEP 2025 12:52PM by PIB Delhi
آیوشمان بھارت کے 7 سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات کی تصدیق کی کہ آیوشمان بھارت کے ذریعہ لاکھوں شہریوں کے لیے سستے علاج، مالی تحفظ اور وقار کو یقینی بنا کر معیاری صحت کی نگہداشت تک رسائی کی نئی تعریف مرتب کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرMyGovIndia کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا:
‘‘آج ہم آیوشمان بھارت کی ساتویں سالگرہ منارہے ہیں ! یہ ایسی پہل تھی جس میں مستقبل کی ضروریات کا پیشگی اندازہ لگایا گیا اور لوگوں کے لیے اعلیٰ معیار کے ساتھ ساتھ سستی صحت کی نگہداشت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی تھی۔ اس کی بدولت، ہندوستان صحت عامہ کی نگہداشت میں ایک انقلاب دیکھ رہا ہے۔ اس پہل سےمالی تحفظ اور وقار کو یقینی بنایا گیاہے۔ ہندوستان نے یہ کر دکھایا ہے کہ کس طرح پیمانہ، ہمدردی اور ٹیکنالوجی انسانی تفویض اختیار کو مزیدمضبوط بنا سکتی ہے۔’’
*****
ش ح-م ش ع۔ ف ر
UR No-6451
(Release ID: 2170057)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam