امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ نوراتری کے پوترموقع پر مودی حکومت نے ملک کی تمام ماؤں اور بہنوں کونئی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات کا تحفہ پیش کیا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے عوام سے جی ایس ٹی اصلاحات کا وعدہ پورا کردیا ہے اور ملک بھر میں آج سے  یہ نافذ ہوگیا ہے

390 سے زیادہ اشیاء پر جی ایس ٹی میں تاریخی کمی کی گئی ہے

نئی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات خود انحصار ہندوستان کے عزم کو عملی جامہ پہنانے میں اہم رول ادا کریں گی

نئی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی خدمت کرنے کے مودی جی کے پختہ عزم کا ثبوت ہیں

چاہے وہ متعدد ڈیری مصنوعات پر صفر جی ایس ٹی ہو یا صابن، ٹوتھ برش اور شیمپو جیسی روزمرہ کی ضروری اشیاء پر ٹیکس میں کمی ہو، یہ اصلاحات معاشرے کے ہر طبقے کے لیے ایک تحفہ ہے

زراعت، صحت کی دیکھ بھال، ٹیکسٹائل اور انسان کے ذریعہ تیار کیے گئے فائبر جیسے شعبوں میں جی ایس ٹی کو کم کرکے مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے ایک ا ہم پہل کی گئی ہے

کھانے اور گھریلو اشیاء، گھر کی تعمیر کا سامان، آٹوموبائل، زراعت، خدمات، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور بیمہ جیسے شعبوں پر جی ایس ٹی میں راحت سے لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں آئیں گی اور ان کی بچت میں بھی اضافہ ہوگا

ہر ایک کو اپنے روزمرہ کے استعمال میں دیسی مصنوعات کو اپنانا چاہیے، ہر گھر کو خود انحصاری کی علامت بنانا چاہیےاور خود انحصار ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون دینا چاہیے

Posted On: 22 SEP 2025 1:17PM by PIB Delhi

داخلی امور اورامداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے نوراتری کے پرمسرت موقع پر ملک کی تمام ماؤں اور بہنوں کو نئی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات کا تحفہ دیا ہے۔

ایکس پلیٹ فارم پر سلسلے  وارپوسٹ میں داخلی امور اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہاکہ نوراتری کے پرمسرت موقع پر، مودی حکومت ملک کی تمام ماؤں اور بہنوں کو نئی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات کا تحفہ پیش کیا ہے! مودی جی نے ملک کے عوام سے جی ایس ٹی اصلاحات کا جو وعدہ کیا تھا اسے آج سے پورے ملک میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس جی ایس ٹی اصلاحات میں 390 سے زیادہ اشیاء پر ٹیکس میں تاریخی کمی شامل ہے۔ کھانے  پینےاور گھریلو اشیاء، گھر کی تعمیر کا سامان، آٹوموبائل، زراعت، خدمات، کھلونے، کھیل، دستکاری، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اوربیمہ جیسے شعبوں پر جی ایس ٹی میں بے مثال راحت سے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی آئے گی اور ان کی بچت میں بھی اضافہ ہوگا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ نئی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات خود انحصار ہندوستان کے عزم کو عملی جامہ پہنانے میں اہم رول ادا کرے گا۔ ملک سے اپنے خطاب میں مودی جی نے دیسی مصنوعات کو اپنانے پر زور دیا اور بتایا کہ کس طرح نئی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات سے خود انحصاری کو مضبوطی حاصل ہوگی۔ زراعت، صحت کی دیکھ بھال، ٹیکسٹائل اور انسان کے ذریعہ تیار کردہ فائبر جیسے شعبوں میں جی ایس ٹی کو کم کرکے مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے ایک پہل کی گئی ہے۔ آپ بھی اپنے روزمرہ کے استعمال میں دیسی مصنوعات کو اپنا کر اور ہر گھر کو خود انحصاری کی علامت بنا کر ایک خود  کفیل ملک کی تعمیر میں اپناتعاون دے سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت متوسط ​​طبقے کی آمدنی میں اضافہ کر رہی ہے اور ان کے لیے بہت سے موقع  فراہم کررہی ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ نئی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات کے ذریعے ان کی بچت میں مسلسل اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ کی ضروری اشیاء، صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات، الیکٹرانک آلات اور تعلیمی اشیاء کے جی ایس ٹی کی شرح میں زبردست کمی سے ان کی ڈسپوزایبل آمدنی یعنی(وہ آمدنی جو ٹیکس اور دیگر لازمی کٹوتیوں کے بعد بچتی ہے اور خرچ یا بچت کے لیے دستیاب ہوتی ہے) میں اضافہ ہوگا اور انہیں مزید بچت کرنے کی ترغیب ملے گی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ نئی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی خدمت کے پختہ عزم کا ثبوت ہیں۔ جی ایس ٹی کی شرحوں میں زبردست کٹوتیوں کے ساتھ نئی اصلاحات سے  ان کے اخراجات مزید کم ہوں گے اور ہندوستان کی ترقی کے پہیے کو دنیا کے سب سے خوشحال ملک بننے کی راہ پر گامزن ہونے میں بھی تیز ی لائی جا سکے گی۔

داخلی امور اورامداد باہمی کے مرکزی وزیرنے کہاکہ چاہے یہ متعدد ڈیری مصنوعات پر جی ایس ٹی صفر ہو یا صابن، ٹوتھ برش، ٹوتھ پیسٹ، ہیئر آئل اور شیمپو جیسی روزمرہ کی اشیا پر غیر معمولی کمی ہو، اگلی جی ایس ٹی اصلاحات ہر گھر کے لیے خوشی کا تحفہ لے کر آئی ہیں۔ لائف انشورنس،صحت سے متعلق بیمہ، سینئر سٹیزن سے متعلق  پالیسیاں، زندگی بچانے والی 33 ادویات اور تشخیصی کٹس  پر جی ایس ٹی صفر سے لے کرآکسیجن، سرجیکل آلات، میڈیکل، ڈینٹل اور ویٹرنری آلات پر کم سے کم جی ایس ٹی تک، جی ایس ٹی اصلاحات لوگوں کی بچتوں میں تاریخی اضافہ کا باعث بنے گی۔ زرعی آلات اور کھاد کے شعبے میں جی ایس ٹی میں کمی سے کسان بے حد پرجوش ہیں اور اب لوگوں کو گاڑیاں خریدنے سے پہلے دو بار ہ غور کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جی ایس ٹی کی یہ اصلاحات خود انحصاری کو بھی فروغ دیں گی۔ آپ کو بھی اپنے روزمرہ کے استعمال میں دیسی مصنوعات کو اپنانا چاہیے۔

********

ش ح۔ش  م۔اش ق

U-6399

 


(Release ID: 2169579)