وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِاعظم نے اپنی سالگرہ پر بے شمار نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 17 SEP 2025 8:27PM by PIB Delhi

وزیرِاعظم جناب نریندر مودی نے اپنی 75ویں سالگرہ پر ملک اور بیرون ملک سے موصول ہونے والی بے شمار دعاؤں، نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات پر جن شکتی کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ محبت انہیں مضبوط اور باحوصلہ بناتی ہے۔

آج ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیرِاعظم نے کہا:

”جن شکتی کا شکریہ۔

میں ملک اور بیرونِ ملک سے موصول ہونے والی بے شمار دعاؤں، نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات سے واقعی بے حد متاثر ہوں۔ یہ محبت مجھے مضبوط اور باحوصلہ بناتی ہے۔ میں اس کے لیے عوام کا شکر گزار ہوں۔“

***********

ش ح۔ ف ش ع

U: 6187


(Release ID: 2167837)