وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ہند- ماریشس مشترکہ اعلامیہ: خصوصی اقتصادی پیکیج

Posted On: 11 SEP 2025 1:53PM by PIB Delhi

جمہوریہ ماریشس کے وزیر اعظم جناب ڈاکٹر عزت مآب نوین چندر رام غلام  نے جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے متعدد دوطرفہ امورپرانتہائی مفید بات چیت کی۔ ماریشس کی حکومت کی طرف سے پیش کردہ درخواستوں کی بنیاد پر، اصولی طور پر، ہندوستان اور ماریشس کی طرف سے مشترکہ طور پر نافذکرنے کے لیے درج ذیل پروجیکٹوں پر اتفاق کیا گیا۔

گرانٹ کی بنیاد پر شروع کیے جانے والے منصوبے/ امداد

  1. نیو سر سیووساگور رام غلام نیشنل اسپتال۔
  2. آیوش سینٹر آف ایکسی لینس۔
  3. ویٹرنری اسکول اور جانوروں کا اسپتال۔
  4. ہیلی کاپٹروں کی فراہمی۔

ایک اندازے کے مطابق ان پروجیکٹوں کی لاگت اور درخواست کی گئی امداد تقریباً 215 ملین امریکی ڈالر/ 9.80 بلین ماریشس کاروپیہ ہوگی۔

قرض کے دا ئرہ کار پر مبنی  گرانٹ کی بنیاد پر شروع کیے جانے والے منصوبے/ امداد

  1. ایس ایس آر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے اے ٹی سی ٹاور کے تعمیراتی کام کی تکمیل۔
  2. موٹروے ایم4 کی ترقی۔
  3. رنگ روڈ کےدوسرے مرحلے کی ترقی۔
  4. سی ایچ سی ایل کی طرف سے بندرگاہ کے سامان کا حصول۔

ان منصوبوں/ امداد کی تخمینی لاگت تقریباً 440 ملین امریکی ڈالر یا 20.10 بلین ماریشس روپیہ ہوگی۔

2. اسٹریٹجک پہلو پر دونوں فریقوں نے اصولی طور پر مندرجہ ذیل باتوں پر بھی اتفاق کیا ہے:

  1. ماریشس میں بندرگاہ کی ازسرنو ترقی اور تنظیم نو، اور
  2. چاگوس میرین پروٹیکٹڈ ایریا کی ترقی اور نگرانی میں مدد۔

3. اس پر بھی اصولی طور پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت ہند موجودہ مالی سال میں 25 ملین امریکی ڈالر کی بجٹ امداد میں توسیع کرے گی۔

*****

ش ح-ع و۔ ف ر

UR No-5885


(Release ID: 2165621) Visitor Counter : 2