وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم سیلاب اور زمینی تودے کھسکنےکے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہماچل پردیش اور پنجاب روانہ

Posted On: 09 SEP 2025 10:45AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہماچل پردیش اور پنجاب روانہ ہوگئے ۔  انہوں نے امداد اور باز آبادکاری کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا:

’’سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہماچل پردیش اور پنجاب کے لیے روانہ ہورہاہوں ۔  حکومت ہند اس المناک گھڑی میں متاثرہ افراد کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ح۔ ن م۔

U-5791


(Release ID: 2164848) Visitor Counter : 2