وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر بہار کے راجگیر میں مردوں کے ہاکی ایشیا کپ 2025 کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا
Posted On:
28 AUG 2025 8:25PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے تاریخی شہر راجگیر میں کل 29 اگست سے شروع ہونے والے مردوں کے ہاکی ایشیا کپ 2025 کے موقع پر ایشیا بھر کی تمام شریک ٹیموں، کھلاڑیوں، عہدیداروں اور حامیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025، ایشیا رگبی انڈر 20 سیونز چیمپیئن شپ 2025، آئی ایس ٹی اے ایف سیپاکٹارو ورلڈ کپ 2024 اور ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2024 جیسے اہم ٹورنامنٹس کی میزبانی کرکے حالیہ دنوں میں کھیلوں کے ایک متحرک مرکز کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے بہار کی ستائش کی۔
آج ایکس پر ایک تھریڈ پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا:
’’کل ، 29 اگست (جو قومی کھیلوں کا دن اور میجر دھیان چند کا یوم پیدائش بھی ہے) کو مردوں کے ہاکی ایشیا کپ 2025 بہار کے تاریخی شہر راجگیر میں شروع ہوگا۔ میں ایشیا بھر کی تمام شریک ٹیموں، کھلاڑیوں، آفیشلز اور سپورٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘
’’ہاکی نے ہمیشہ بھارت اور ایشیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹورنامنٹ سنسنی خیز مقابلوں، غیر معمولی صلاحیتوں کے مظاہرے اور یادگار لمحات سے بھرپور ہوگا جو مستقبل کی نسلوں کو کھیلوں سے محبت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔‘‘
’’ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ بہار مردوں کے ہاکی ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کر رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں بہار نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025، ایشیا رگبی انڈر 20 سیونز چیمپیئن شپ 2025، آئی ایس ٹی اے ایف سیپاکٹاکرو ورلڈ کپ 2024 اور ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2024 جیسے اہم ٹورنامنٹس کی میزبانی کرتے ہوئے کھیلوں کے ایک متحرک مرکز کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ یہ مسلسل رفتار بہار کے بڑھتے ہوئے بنیادی ڈھانچے، نچلی سطح پر جوش و خروش اور مختلف کھیلوں کے شعبوں میں ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی عہد بستگی کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 5421
(Release ID: 2161687)
Visitor Counter : 19