نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
پریس اعلامیہ
Posted On:
27 AUG 2025 3:34PM by PIB Delhi
25 اگست 2025 کو نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد ، نائب صدر کے انتخاب ، 2025 کے لیے مندرجہ ذیل دو امیدوارہیں۔
نمبر شمار
|
نام
|
پتہ
|
1
|
جناب بوچیریڈی سدرشن ریڈی
|
8-2-293/82/NL، 12-A ایم ایل اے اور ایم پی کالونی، جوبلی ہلز روڈ نمبر 10C TSSP گریٹر حیدرآباد، تلنگانہ-500033
|
2
|
جناب سی پی رادھا کرشنن
|
جل بھوشن، راج بھون،
والکیشور روڈ، مالابار ہل، ممبئی-400035
|
نائب صدر کے انتخابات ، 2025 کے لیے ووٹنگ منگل ، 9 ستمبر ، 2025 کو کمرہ نمبر ۔ ایف-101 ، واسودھا ، پارلیمنٹ ہاؤس ، نئی دہلی میں ہوگی۔ ووٹنگ صبح 10:00بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوگی۔
ہندوستان کے نائب صدر کے دفتر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل ہوتا ہے ۔ راجیہ سبھا کے نامزد اراکین بھی الیکٹورل کالج میں شامل ہونے کے اہل ہیں اور اس لیے وہ انتخابات میں حصہ لینے کے حقدار ہیں ۔
نائب صدر کے انتخاب ، 2025 کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں ووٹنگ کے انتظامات جناب پی سی مودی ، ریٹرننگ آفیسر اور سکریٹری جنرل ، راجیہ سبھا کے ذریعے کئے جا رہے ہیں ۔
ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 6:00 بجے کی جائے گی اور اس کے فورا بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔
* * * *
)ش ح –اع خ - م ذ(
UN.5360
(Release ID: 2161210)