وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے راستے پر چٹّانیں کھسکنے کے سبب ہونے والے جانی نقصان پر اظہارِ تعزیت کیا
Posted On:
27 AUG 2025 1:01PM by PIB Delhi
وزیراعظم نریندر مودی نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے راستے پر چٹانیں کھسکنے کے واقعے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ایکس (X) پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا:
’’شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے راستے پر چٹانیں کھسکنے کے سبب جانوں کا ضیاع نہایت افسوسناک ہے۔ میری دعائیں اور ہمدردی سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ زخمی جلداز جلد صحت یاب ہوں۔ انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ میری دعا ہے کہ سب محفوظ اور خیریت سے رہیں۔‘‘
************
ش ح۔ ش ب۔ص ج
(U: 5345)
(Release ID: 2161144)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam