وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے آن لائن گیمنگ کے فروغ اور انضباط کا بل ، 2025 کی منظوری کا خیر مقدم کیا ؛ کہا کہ اس سے ای-اسپورٹس کو فروغ ملے گا اور معاشرے کی حفاظت ہوگی
Posted On:
21 AUG 2025 10:47PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ذریعے آئن لائن گیمنگ کے فروغ اور انضباط کا بل 2025 کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بل گیمنگ ، اختراع اور تخلیقی صلاحیتوں کا مرکز بننے کے لیے ہندوستان کی عہد بندی کو اجاگر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل ای-اسپورٹس اور آن لائن سوشل گیمز کی حوصلہ افزائی کرے گا ، ساتھ ہی ساتھ معاشرے کو آن لائن منی گیمز کے مضر اثرات سے بھی بچائے گا ۔
مذکورہ بل کی منظوری کے بارے میں مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کے ایکس پوسٹ کے جواب میں جناب نریندر مودی نے کہا؛
’’پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ذریعے منظور کیا جانے والا یہ بل ہندوستان کو گیمنگ ، اختراع اور تخلیقی صلاحیتوں کا مرکز بنانے کے لیے ہماری عہد بندی کو اجاگر کرتا ہے ۔ اس سے ای-اسپورٹس اور آن لائن سماجی کھیلوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ ساتھ ہی ، یہ ہمارے معاشرے کو آن لائن منی گیمز کے مضر اثرات سے بچائے گا ‘‘۔
************
ش ح۔ م ش ع۔ ش ہ ب
(U: 5168)
(Release ID: 2159660)
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada