وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جناب سوراج پال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
Posted On:
22 AUG 2025 9:00AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب سوراج پال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ میں صنعت، انسان دوستی اور عوامی خدمت میں جناب سوراج پال کے تعاون کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے تئیں ان کی مضبوط حمایت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جناب مودی نے جناب سوراج پال کے ساتھ اپنی بہت سی ملاقاتوں کو بھی دل سے یاد کیا اور ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
‘ایکس ’ پر ایک پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا؛
‘‘جناب سوراج پال جی کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ برطانیہ میں صنعت، انسان دوستی اور عوامی خدمت میں ان کے تعاون اور ہندوستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے تئیں ان کی مضبوط حمایت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں ان کے ساتھ اپنی بہت سی ملاقاتوں کو یاد کرتا ہوں۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔’’
********
ش ح۔ک ح۔ ج ا
U-5166
(Release ID: 2159652)
Read this release in:
Bengali
,
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam