امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے گمراہ کن اشتہار کے لیے ریپڈو-آن لائن رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا
صارفین کو معاوضہ دیا جائے اور گمراہ کن اشتہارات فوری طور پر بند کیے جائیں: سی سی پی اے
Posted On:
21 AUG 2025 10:36AM by PIB Delhi
صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک اور اقدام کے تحت سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے ریپڈو(روپن ٹرانسپورٹیشن سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ) کوگمراہ کن اشتہار شائع کرنے اور غیر منصفانہ تجارتی طریقہ کاراختیار کرنے پر10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید برآں، اتھارٹی نے آن لائن رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے تمام صارفین کو مکمل معاوضہ ادا کرے جنہوں نے ‘‘5 منٹ میں آٹو، ورنہ 50 روپے حاصل کریں’’ کی پیشکش سے فائدہ اٹھایا اور وعدہ کردہ 50 روپے کا معاوضہ نہیں ملا۔ یہ ادائیگی بلا کسی تاخیر یا شرط کے کی جائے ۔
سی سی پی اے نے ریپڈو کے ان گمراہ کن اشتہارات کا نوٹس لیا جن میں صارفین سے ‘‘5 منٹ میں آٹو، ورنہ 50روپے’’ اور ‘‘گارنٹیڈ آٹو’’ کا وعدہ کیا گیا تھا۔ تفصیلی جائزے کے بعد سی سی پی اے نے ان اشتہارات کوجھوٹا، گمراہ کن، اور صارفین کے ساتھ ناانصافی پر مبنی قرار دیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ ان گمراہ کن اشتہارات کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن (ایس سی ایچ) کے اعداد و شمار کے مطابق:
اپریل 2023 سے مئی 2024 کے دوران ریپڈو کے خلاف 575 شکایات درج ہوئیں۔
جبکہ جون 2024 سے جولائی 2025 کے درمیان1,224 شکایات موصول ہوئیں۔
سی سی پی اے (سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی) کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ رپیڈو کے اشتہارات میں شرائط و ضوابط لاگو) کا ڈسکلیمر انتہائی چھوٹے اور ناقابلِ مطالعہ فونٹ میں دکھایا گیا تھا۔ وعدہ کیا گیا پچاس روپئے فائدہ دراصل کرنسی (روپے) میں نہیں بلکہ رپیڈو کوائنز کی صورت میں تھا، اور وہ بھی ’’زیادہ سے زیادہ50 روپئے تک تھا، ہمیشہ پورے 50 روپئے نہیں۔ یہ کوائنز صرف رپیڈو بائیک رائیڈز پر استعمال کیے جا سکتے تھے اور ان کی معیاد صرف 7 دن تک محدود تھی۔ اس قسم کی پابندیوں نے آفر کی حقیقی قدر کو کافی حد تک کم کر دیا اور صارفین کو غیر معقول حد تک کم وقت میں دوبارہ رپیڈو کی سروس استعمال کرنے پر مجبور کیا۔ ایسی چھوٹی مگر اہم معلومات کو چھپانے سے صارفین کو یہ جھوٹی تاثر ملا کہ یہ ایک یقینی سروس ہے، جس سے وہ گمراہ ہو کر رپیڈو کو منتخب کرنے پر مجبور ہوئے۔
اس کے علاوہ، جبکہ اشتہار میں نمایاں طور پر ‘‘5 منٹ میں آٹو یا 50 روپے پائیں’’ کا دعویٰ کیا گیا تھا، شرائط و ضوابط میں کہا گیا کہ یہ گارنٹی فردی کیپٹن کی طرف سے دی جا رہی ہے، نہ کہ رپیڈو کی طرف سے۔ اس متضاد موقف نے کمپنی سے ذمہ داری ہٹانے کی کوشش کی، جس سے اشتہار میں کیے گئے وعدے کے بارے میں صارفین کو گمراہ کیا گیا۔
گمراہ کن اشتہارات اور توثیق کی روک تھام سے متعلق رہنما اصول، 2022 کے مطابق، کسی بھی اشتہار میں دیا گیا ڈسکلیمر (وضاحت) نہ تو اشتہار کے بنیادی دعوے کی تردید کرے، نہ اہم معلومات چھپائے، اور نہ ہی کسی گمراہ کن دعوے کی درستگی کے لیے استعمال کیا جائے۔ریپڈو کے معاملے میں، اشتہار میں کیے گئے دعوے جیسے ‘‘ گارنٹیڈ آٹو ’’ اور ‘‘5 منٹ میں آٹو، ورنہ 50 روپے پائیں ’’سے صارفین کو یہ تاثر ملا کہ اگر آٹو پانچ منٹ میں فراہم نہ کیا گیا تو انہیں یقینی طور پر 50 روپے ملیں گے۔
تاہم، فائدہ کو زیادہ سے زیادہ 50 روپے تک محدود کرنے والی حقیقی پابندی اور وہ بھی صرف عارضی معیاد والے رپیڈو سکوں کی شکل میں یا تو چھوڑ دی گئی تھی یا برابر کی اہمیت کے ساتھ ظاہر نہیں کی گئی تھی۔ معلومات کو چھپانا اور وضاحت کی کمی نے اشتہار کو گمراہ کن بنا دیا۔
ریپڈو ملک بھر کے 120 سے زائد شہروں میں اپنی خدمات فراہم کرتا ہے، اور اس کاگمراہ کن اشتہار تقریباً 1.5 سال (تقریباً 548 دن) تک متعدد علاقائی زبانوں میں فعال طور پر نشر کیا گیا۔ اشتہار کی وسیع رسائی اور طویل مدت کو مدنظر رکھتے ہوئے، سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) جو کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019کی دفعہ 10کے تحت قائم کی گئی انھوں نے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے مداخلت کرنا ضروری سمجھا۔سی سی پی اے کودفعہ 10، 20 اور 21 کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ صارفین کے حقوق کے تحفظ، فروغ اور نفاذ ، اور گمراہ کن اشتہارات وغیر منصفانہ تجارتی طریقوں کی روک تھام کے لیے اقدام کرے۔اسی اختیار کے تحت،سی سی پی اے نےرپیڈو پر جرمانہ عائد کیا ہے، کیونکہ اس نے مذکورہ گمراہ کن اور غلط تجارتی عمل میں ملوث ہو کر صارفین کو دھوکے میں ڈالا۔
سی سی پی اے صارفین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ایسے اشتہارات سے محتاط رہیں جو بڑے وعدے کرتے ہیں یا بغیر کسی شرائط کی وضاحت کیے ‘‘گارنٹیڈ’’ یا ‘‘یقینی’’ جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں ۔ اگر صارفین کو گمراہ کن اشتہارات یا غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کا سامنا ہو تو وہ درج ذیل اقدامات کر سکتے ہیں:
نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن (1915) پر کال کریں
این سی ایچ ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے شکایات درج کروائیں۔
******
(ش ح –ش آ- م ق ا)
U. No.5063
(Release ID: 2158970)