وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دینے کے لیے عالمی قائدین کا شکریہ ادا کیا
Posted On:
16 AUG 2025 5:31PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرنے کے لیے عالمی قائدین کا شکریہ ادا کیا۔
یوکرین صدر کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا:
’’مبارکباد کے لیے آپ کا شکریہ صدر زیلنسکی۔ میں بھارت اور یوکرین کے مابین قریبی تعلقات قائم کرنے کے مشترکہ عزم کو ازحد قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے دوستوں کے لیے یوکرین میں امن، ترقی اور خوشحالی کے مستقبل کے خواہش مند ہیں۔
@ZelenskyyUa ‘‘
اسرائیل کے وزیر اعظم کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا:
’’مبارکباد کے لیے آپ کا شکریہ وزیر اعظم نتن یاہو۔ خدا کرے کہ بھارت – اسرائیل دوستی پروان چڑھتی رہے۔۔۔ دونوں ممالک اس رشتے کو مضبوطی اور گہرائی فراہم کرتے رہیں، جس سے ہمارے عوام کو امن، ترقی اور سلامتی حاصل ہو۔‘‘
@IsraeliPM”
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4783
(Release ID: 2157195)