وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 15 AUG 2025 7:26PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد  دینے اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

ماریشس کے وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ کے جواب میں ، وزیر اعظم نے کہا:

’’وزیر اعظم ڈاکٹر نوین رام غلام، ہمارے یوم آزادی کے موقع پر آپ کی نیک خواہشات کی  دل سے قدر کرتا ہوں۔  ہمارے عوام کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے مشترکہ حصول میں ماریشس ہمیشہ ایک اسٹریٹجک اور قابل اعتماد شراکت دار رہے گا ‘‘۔

 

 

جمہوریہ مالدیپ کے صدر کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:

’’صدر معزو ، آپ کی  دلی  مبارکباد کے لیے آپ کا شکریہ ۔  مالدیپ ہمارے عوام اور خطے کے لیے امن ، ترقی اور خوش حالی کے ہمارے مشترکہ وژن میں ایک قابل قدر پڑوسی اور قریبی شراکت دار ہے ۔‘‘

 

 

فرانس کے صدر کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:

’’میرے دوست صدر میکرون ، ہندوستان کے یوم آزادی پر    دلی  مبارکباد کے لیے آپ کا شکریہ ۔  ہم اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کی قدر کرتے ہیں اور اپنے لوگوں کے مفادکے لیے اسے گہرائی  عطا کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ ‘‘

 

 

بھوٹان کے وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:

’’میں ہندوستان کے یوم آزادی پر نیک خواہشات کے لیے وزیر اعظم ٹوبگے کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔  ہمارے ملکوں کے درمیان دوستی کے بندھن آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوتے رہیں ‘‘۔

 

 

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 4773


(Release ID: 2157003)