وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے جناب شیبوسورین جی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا

Posted On: 04 AUG 2025 10:21AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب شیبوسورین جی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ جناب مودی نے قبائلی برادریوں، غریبوں اور محروم طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے اُن کے جذبے کو سراہا۔

انہوں نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہا:

‘‘جناب شیبو سورین جی ایک زمینی رہنما تھے جنہوں نے عوامی زندگی میں غیر متزلزل عزم کے ذریعہ نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ خاص طور پر قبائلی برادریوں، غریبوں اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم تھے۔ ان کے انتقال سے دکھ ہوا۔ میری ہمدردیاں اُن کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ میں نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین جی سے بات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اوم شانتی۔’’

*************

(ش ح۔ م ش ۔ف ر)

UN-3888


(Release ID: 2152021)