وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جناب میگھناد دیسائی کے انتقال پروزیر اعظم  کااظہار تعزیت

Posted On: 29 JUL 2025 10:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممتاز مفکر، مصنف اور ماہر اقتصادیات جناب میگھناد دیسائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا:

‘‘ممتاز مفکر، مصنف اور ماہر اقتصادیات  جناب  میگھناد دیسائی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ وہ ہمیشہ ہندوستان اور ہندوستانی ثقافت سے جڑے رہے، انہوں نے ہندوستان-برطانیہ کے تعلقات و رشتوں کو گہرا اور مستحکم  کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ ہماری بات چیت، جہاں انہوں نے اپنا بیش قیمتی اظہارخیال کیا تھا، محبت سے یاد آئیں گی۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اظہار تعزیت، اوم شانتی’’۔

*******

ش ح- ظ ا-ع ن

UR No.3575


(Release ID: 2150014)