وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دیویا دیشمکھ کو فیڈے خواتین کی عالمی شطرنج چیمپئن 2025 بننے پر مبارکباد دی

Posted On: 28 JUL 2025 6:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیویا دیشمکھ کو فیڈے خواتین کی عالمی شطرنج چیمپیئن 2025 بننے پر مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے کہا  "کونیرو ہمپی نے بھی پوری چمپئن شپ میں زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات"۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

"ایک تاریخی فائنل جس میں شطرنج کے دو شاندار کھلاڑی شامل ہیں!

فیڈےخواتین کی عالمی شطرنج چیمپئن 2025 بننے پر نوجوان دیویا دیشمکھ پر فخر ہے۔ اس شاندار کارنامے کے لیے انہیں مبارکباد، جو کئی نوجوانوں کو متاثر کرے گا۔

کونیرو ہمپی نے بھی پوری چیمپیئن شپ میں زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کو ان کے مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔ "

@DivyaDeshmukh05

@humpy_koneru

********

ش ح۔ع و۔ ج ا

 (U: 3454)


(Release ID: 2149411)