نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی بھارت کے نوجوان رضاکار 26 جولائی کو کرگل میں ہندوستان کی فتح کے 26 سال مکمل ہونے پر کرگل وجے دیوس پدیاترا کا اہتمام کریں گے


مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اورجناب سنجے سٹیھ دراس میں  خراج عقیدت پدیاترا کی قیا دت کریں گے

Posted On: 25 JUL 2025 11:12AM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کودکی وزارت کے زیراہتمام مائی بھارت (میرا یووا بھارت) کے نوجوان رضاکار 26 جولائی 2025 کوکرگل کے دراس میں 1999 کی کرگل جنگ میں ہندوستان کی فتح کی 26ویں سالگرہ کے موقع پر ’کرگل وجے دیوس پدیاترا‘ کا اہتمام کریں گے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل  کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی قیادت میں اس پد یاترا میں مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ کے ساتھ 1000 سے زیادہ نوجوان، سابق فوجی، مسلح افواج کے اہلکار، شہیدوں کے اہل خانہ اور عام شہری شرکت کریں گے۔

پد یاترا صبح 7 بجے ہماباس پبلک ہائی اسکول، دراس کے گراؤنڈ سے شروع ہوگی اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، بھیمبیٹ کے گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوگی۔ یہ یاترا 1.5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویہ اس کے بعد 100 نوجوان رضاکاروں کے ساتھ کرگل وار میموریل کا دورہ کریں گے اور 1999 کے کرگل تنازع کے دوران عظیم قربانی دینے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیر موصوف شکتی اُدگھوش فاؤنڈیشن کی 26 خواتین بائک سواروں کو بھی اعزاز سے نوازیں گے جو شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک لمبی دوری کی موٹر بائیک ریلی کو مکمل کرنے کے بعد وار میموریل پہنچیں گی۔

اس پد یاترا میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت شجرکاری مہم بھی چلائی جائے گی، جو کہ ایک وکست بھارت@ 2047 میں ماحولیاتی شعور اور پائیدار ترقی کے عزم کے ساتھ حب الوطنی کے فرض کی ہم آہنگی کو اجاگر کرے گی۔

پد یاترا سے پہلے، ’مائی بھارت‘ مضمون نگاری، پینٹنگ، تقریری مقابلوں اور یووا سمواد (نوجوانوں کے مکالمے)جیسی سرگرمیوں کے ذریعے علاقے کے نوجوانوں اور مقامی برادریوں کو فعال طور پر شامل کر رہا ہے۔ ایونٹ سے پہلے کی ان سرگرمیوں کا مقصد لوگوں کی بیداری کو بڑھانا، بہادری کی داستانوں کو یاد کرنا اور مسلح افواج کے ساتھ جذباتی تعلق کو مضبوط کرنا ہے۔ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے امرت پیڑھی اور مستقبل کے قوم کے معماروں کو خدمت، قربانی اور حب الوطنی کے اصولوں کے تئیں بیدار کیا جا رہا ہے۔

یہ پدیاترا وسیع تر وکست بھارت پدیاترا پہل کا ایک حصہ ہے، جس کا مقصد قومی فخر کو فروغ دینا، شہری مصروفیات کو گہرا کرنا اور ملک بھر میں یادگاری اور شرکتی تقریبات کے ذریعے نوجوانوں میں اتحاد کے جذبے کو تقویت دینا ہے۔ قوم کی تعمیر میں جن بھاگیداری سے متعلق عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، یہ اقدام نوجوانوں سے لے کر بزرگ شہریوں تک، قومی یاد منانے کے مشترکہ عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرتا ہےاور قوم کی تعمیر میں شہریوں بالخصوص امرت پیڑھی کے کردار کو تقویت دیتا ہے۔

*****

(ش ح –ک ح- م ق ا)

U. No.3294


(Release ID: 2148303)