وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے برطانیہ کے شاہ عزت مآب چارلس –سوم سے ملاقات کی

Posted On: 24 JUL 2025 11:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب شاہ چارلس- III سے سینڈرنگھم اسٹیٹ میں ملاقات کی، جو کہ مہاراج کی گرمائی رہائش گاہ ہے۔

وزیر اعظم نے شاہ برطانیہ  کی صحت یابی اور شاہی فرائض کی بحالی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم اور شاہ چارلس-سو م  نے صحت اور پائیدار زندگی سے متعلق امور پر  جس میں  آیوروید اور یوگا اور ان کے فوائد کو دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے  کہاکہ تاریخی ہندوستان-برطانیہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے پر دستخط سے شراکت داری کو ایک نئی رفتار ملے گی۔ وزیر اعظم نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی طرف سے کی گئی پیش رفت سے  شاہ برطانیہ  کو آگاہ کیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری کے حوالے سے اپنے مشترکہ ویژن کو فروغ دینے اور تعاون کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم اور عزت مآب شاہ چارلس – سوم  نے ان طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جن سے برطانیہ اور ہندوستان دولت مشترکہ میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے گرین مہم- ‘ایک پیڑ ماں کے نام ’ مہم  میں شامل ہونے کے لیے شاہ برطانیہ  کا شکریہ ادا کیا اور ایک پودا سونپا جسے  آئندہ  موسم خزاں میں شجر کاری کے دوران سینڈرنگھم اسٹیٹ میں لگایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے ان کی مہمان نوازی کے لیے  شاہ برطانیہ  کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہندوستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔

*******

 

ش ح- ظ ا-ع ن

UR No.3283


(Release ID: 2148184)