خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
‘پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار’ کے لئے نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست 2025 تک بڑھا دی گئی
نامزدگیاں صرف نیشنل ایوارڈ پورٹل https://awards.gov.in کے ذریعہ ہی موصول ہوں گی
Posted On:
22 JUL 2025 5:02PM by PIB Delhi
‘پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار’ (پی ایم آر بی پی) کے لیے آن لائن درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 15.08.2025 تک بڑھا دی گئی ہے۔ درخواستوں کی وصولی کا عمل نیشنل ایوارڈ پورٹل https://awards.gov.in پر 01.04.2025 سے شروع ہو گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان بچوں کو دیا جاتا ہے جو بہادری، سماجی خدمت، ماحولیات، کھیل، فن و ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں قومی سطح پر پہچان کے مستحق ہیں۔
18 سال سے کم عمر کے پانچ سال سے زیادہ کا کوئی بھی بچہ (31 جولائی 2025 تک) جو ہندوستانی شہری ہے اور ہندوستان میں رہتا ہے وہ اس ایوارڈ کا اہل ہے۔
کسی بھی شہری کی طرف سے کھلی نامزدگی صرف نیشنل ایوارڈ پورٹل https://awards.gov.in کے ذریعے ہی وصول کی جائیں گی۔ ایوارڈز کے لیے خود نامزدگی اور سفارشات دونوں پر غور کیا جائے گا بشرطیکہ وہ آن لائن کیے جائیں۔ آن لائن درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 15.08.2025 ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے برائے کرم نیشنل ایوارڈ پورٹل https://awards.gov.in ملاحظہ کریں۔
****
ش ح- ظ ا- خ م
UR No.3037
(Release ID: 2146923)
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Kannada
,
Malayalam