وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ریاست میگھالیہ کی غیر معمولی پیشرفت کی ستائش کرتے ہوئے ایک مضمون ساجھا کیا

Posted On: 20 JUL 2025 4:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک مضمون ساجھا کیا ہے جس میں میگھالیہ کے غیر معمولی تغیر پر روشنی ڈالی گئی ہے جس کے پس پشت سیاحت، نوجوانوں کی اختیار دہی، خواتین پر مرتکز سیلف ہیلپ گروپس، اور پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا، فعال دیہی پروگرام ، وغیرہ جیسی پہل قدمیاں کارفرما ہیں۔

ایکس پر مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ کی گئی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا:

’’مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن @nsitharaman  نے میگھالیہ کے غیر معمولی تغیر پر روشنی ڈالی ہے، جس کے پس پشت سیاحت، نوجوانوں کی اختیار دہی، خواتین پر مرتکز سیلف ہیلپ گروپس، اور پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا، فعال دہی پروگرام ، وغیرہ جیسی پہل قدمیاں کارفرما ہیں۔ مضبوط سرکاری حمایت اور معاشرے کے فعال جذبے کے ساتھ، یہ ریاست لچکدار اور خودکفیل بھارت کے لیے ایک خاکہ پیش کرتی ہے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2923


(Release ID: 2146244)