وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جمہوریہ کوریا کے خصوصی سفراء کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

Posted On: 17 JUL 2025 6:40PM by PIB Delhi

جناب کم بو کیوم کی قیادت میں جمہوریہ کوریا (آر او کے) کے خصوصی سفراء پر مشتمل ایک وفد نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

جمہوریہ کوریا کے صدر جناب جیم یُنگ لی کے ساتھ اپنی حالیہ مثبت ملاقات کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت – جمہوریہ کوریا کے مابین خصوصی کلیدی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے تئیں بھارت کی عہدبستگی کا اعادہ کیا، جس کے دس برس مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اختراع، دفاع، جہاز سازی اور ہنر مندانہ نقل و حرکت سمیت کلیدی شعبوں میں شراکت داری کی مسلسل ترقی پر روشنی ڈالی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:

’’جناب کم بو کیوم کے زیر قیادت جمہوریہ کوریا کے خصوصی سفراء پر مشتمل وفد سے مل کر خوشی ہوئی۔ گذشتہ ماہ صدر @Jaemyung_Lee کے ساتھ  میری مثبت ملاقات کو یاد کیا۔ ہندوستان-جمہوریہ کوریا کے مابین خصوصی کلیدی شراکت داری، جس کے 10 سال مکمل ہوگئے ہیں، اختراع اور دفاع سے جہاز سازی اور ہنر مندانہ نقل و حرکت جیسے شعبوں تک مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ ان جمہوریتوں کے مابین قریبی اشتراک بھارت – پیسفک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی میں تعاون دیتا ہے۔ ‘‘

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2856


(Release ID: 2145623) Visitor Counter : 3