کابینہ
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کی واپسی پر کابینہ نے خیرمقدم کی قرارداد منظور کی
Posted On:
16 JUL 2025 3:02PM by PIB Delhi
مورخہ 15 جولائی ، 2025 ء کو، گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا خلائی سفر سے بحفاظت زمین پر واپس آ گئے۔ اُن کا یہ سفر بھارت کی لامحدود امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ پورے ملک کے لیے فخر، عظمت اور خوشی کا لمحہ ہے۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے تاریخی 18 روزہ مشن کی کامیاب تکمیل کے بعد، کابینہ گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کی زمین پر واپسی کا جشن منانے میں قوم کے ساتھ شامل ہوئی۔
گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کے بطور مشن پائلٹ کے 25 جون ، 2025 ء کو لانچ شدہ یہ مشن ایک اہم نقطۂ انقلاب کی نشاندہی کرتا ہے ، جب پہلی بار کسی بھارتی خلاباز نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کیا۔ اس سے بھارت کے خلائی پروگرام میں ایک نئے باب کا آغاز ہوتا ہے اور یہ ہمارے مستقبل کے خلائی پروگرام کی سنہری جھلک دیتا ہے۔
کابینہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن اور ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں کی پوری کمیونٹی کی ستائش کرتی ہے ، جن کی انتھک کوششوں سے یہ کامیابی ممکن ہوئی ہے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے وقت کے دوران، گروپ کیپٹن شکلا نے ایگزیوم – 4 عملہ اور ایکسپیڈیشن 73 کے ساتھی اراکین کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کیا، جس نے بین الاقوامی خلائی تعاون میں بھارت کی بڑھتی ہوئی قیادت کو مجسم کیا۔
انہوں نے پٹھوں کی تخلیق نو، الگل اور مائکروبیل کی افزائش، فصل کی عملداری، مائکروبیل بقا، خلا میں علمی کارکردگی اور سیانوبیکٹیریا کے رویے جیسے موضوعات پر مائیکرو گریویٹی کے اہم تجربات کیے ہیں۔ یہ مطالعات انسانی خلائی پرواز اور مائیکرو گریویٹی سائنس کی عالمی سمجھ کو گہرا کریں گے اور بھارت کے مستقبل کے مشنوں کے لیے اہم معلومات فراہم کریں گے۔
یہ کامیاب مشن خلائی تحقیق کے شعبے میں بھارت کی عالمی موقف کو نمایاں طور پر بلند کرتا ہے۔ یہ بھارت کے اپنے انسانی خلائی مشن، بشمول گگن یان اور بھارتیہ انترکش اسٹیشن، کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ انسانی خلائی تحقیق کے میدان میں بھارت کے قائدانہ کردار کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔
کابینہ ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش اور فیصلہ کن قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جن کی حکمتِ عملی، بھارت کی خلائی صلاحیتوں پر غیر متزلزل یقین اور مستقل رہنمائی نے ملک کو نئی جہتوں کی جانب گامزن کیا اور خلائی تحقیق کرنے والے ممالک کی صف میں قائد کے طور پر ابھرنے میں مدد فراہم کی۔ کابینہ فخر کے ساتھ بھارت کی حالیہ شاندار کامیابیوں کو بھی یاد کرتی ہے، جن میں 23 اگست ، 2023 ء کو چندریان-3 کا چاند کے جنوبی قطب کے قریب تاریخی لینڈنگ شامل ہے—ایک ایسا دن ، جو بھارت کے قومی خلائی دن کے طور پر تاریخ میں درج ہو چکا ہے۔ اسی طرح، 2023 ء میں لانچ کیے گئے آدتیہ-ایل1 مشن نے شمسی سرگرمیوں کے بارے میں انسانیت کی سمجھ میں اضافہ کیا ہے۔ یہ کارنامے سائنسی برتری اور قومی خودانحصاری کے جذبے کی مظہر ہیں۔
خلائی شعبے میں مسلسل اصلاحات کے ذریعے، حکومت نے بھارت کی خلائی معیشت میں بے مثال ترقی کے دروازے کھول دیے ہیں۔ اس شعبے میں تقریباً 300 نئے اسٹارٹ اپس کا ابھرنا نہ صرف بڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی کا باعث بنا ہے، بلکہ ایک متحرک نظامِ اختراع، کاروباری قیادت اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو بھی فروغ دیا ہے۔
گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کا مشن صرف ایک ذاتی کامیابی نہیں، بلکہ بھارتی نوجوانوں کی نئی نسل کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے۔ یہ سائنسی سوچ کو جِلا بخشے گا، تجسس کو فروغ دے گا اور بے شمار نوجوانوں کو سائنس میں کیریئر اپنانے اور اختراع کو اختیار کرنے کی ترغیب دے گا۔
کابینہ نے اپنے اس پختہ یقین کی توثیق کی ہے کہ یہ مشن وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق 2047 ء تک وکست بھارت-ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے قومی عزم کو تقویت بخشے گا ۔
.................. . ............................................. . ......................
( ش ح ۔ ش ب ۔ ع ا )
U. No. 2812
(Release ID: 2145193)
Visitor Counter : 2
Read this release in:
Hindi
,
English
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam