وزیراعظم کا دفتر
نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کا سرکاری دورہ
Posted On:
04 JUL 2025 11:41PM by PIB Delhi
الف) مفاہمتی یادداشتوں / معاہدوں پر دستخط
- بھارتی فارماکوپیا سے متعلق مفاہمتی یادداشت
- تیز اثر والے منصوبوں کے نفاذ کے لیے بھارتی امداد سے متعلق معاہدہ
- 2025 تا 2028 کی مدت کے لئے ثقافتی تبادلوں کا پروگرام
- کھیلوں کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت
- سفارتی تربیت میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت
- یونیورسٹی آف ویسٹ انڈیز (یو ڈبلیو آئی) ، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو میں ہندی اور بھارتی مطالعات کے دو آئی سی سی آر چیئرز کے دوبارہ قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت
ب) معزز وزیر اعظم کی جانب سے کیے گئے اعلانات:
- ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو (ٹی اینڈ ٹی) میں بھارتی نژاد افراد کی چھٹی نسل تک اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ سہولت کی توسیع — اس سے قبل یہ سہولت چوتھی نسل تک محدود تھی۔
- ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کے اسکولی طلباء کو دو ہزار لیپ ٹاپ کا تحفہ۔
- iii. نام ڈیووکو (NAMDEVCO) کو 10 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی زرعی پروسیسنگ مشینری کی باضابطہ حوالگی۔
- iv. ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو میں 800 افراد کے لیے 50 دنوں پر مشتمل مصنوعی اعضا لگانے کے کیمپ کا انعقاد (پوسٹر کا اجرا)۔
- ’ہیل ان انڈیا‘ یعنی بھارت میں مرہم پروگرام کے تحت بھارت میں خصوصی طبی علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
- vi. ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کو صحت کے شعبے میں مدد کے لیے بیس ہیما ڈائلیسس اکائیوں اور دو سمندری ایمبولینسوں کا تحفہ۔
- ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی وزارت خارجہ و کیریکوم امور کے صدر دفتر کی چھت پر فوٹو وولٹائک سولر پینلز کی تنصیب کے ذریعے، سولرائیزیشن یعنی شمسی توانائی کو بروئے کار لانا۔
- بھارت میں منعقد ہونے والے گیتا مہوتسو کے موقع پر پورٹ آف اسپین میں واقع مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ برائے ثقافتی تعاون میں گیتا مہوتسو کی تقریبات کا انعقاد۔
- ix. ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو اور کیریبین خطے کے پنڈتوں کی بھارت میں تربیت۔
ج) دیگر نتائج:
ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو نے بھارت کی دو عالمی پہل کاریوں میں شمولیت کا اعلان کیا:
- قدرتی آفات سے محفوظ بنیادی ڈھانچے کا اتحاد۔
- عالمی بایو فیول اتحاد۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 2479
(Release ID: 2142414)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam