پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 JUN 2025 7:57PM by PIB Delhi
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ’سویدھن ہتیا دِیوَس‘ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں ’ ایمرجنسی ڈائری – وہ سال جن کے دوران ایک لیڈر کی تشکیل ہوئی‘ کے عنوان سے ایک کتاب کا اجرا کیا۔ اس موقع پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی، ریلوے اور انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونائی کمار سکسینہ، دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔
کتاب کے اجراء کے بعد اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ اس کتاب میں ایمرجنسی کے دوران سنگھ کے ایک نوجوان پرچارک کے طور پر جناب نریندر مودی کے کام کا ذکر کیا گیا ہے کہ کس طرح انھوں نے جے پرکاش نارائن اور نانا جی دیش مکھ کی قیادت میں 19 ماہ طویل تحریک کے دوران زیر زمین رہ کر لڑائی لڑی تھی۔ کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح وہ میسا ایکٹ کے تحت جیل میں بند لوگوں کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے بات کی اور ان کے علاج کا انتظام کیا۔ کتاب میں بتایا گیا ہے کہ جناب مودی نے بازاروں، چوراہوں میں چھپ کر شائع ہونے والے بہت سے اخبارات کو طلبہ اور خواتین میں تقسیم کیا اور انھوں نے گجرات کے 25 سالہ نوجوان کی حیثیت سے جدوجہد کی قیادت کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی اس وقت زیر زمین کام کرتے تھے، کبھی سنت کے طور پر، کبھی سردار جی کے طور پر، کبھی ہپی کے طور پر، کبھی اگربتی بیچنے والے کے طور پر یا کبھی اخبار بیچنے والے کے طور پر۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ ایک 25 سالہ نوجوان تھا جس نے اس وقت کے وزیر اعظم کے آمرانہ خیالات کی مخالفت کی تھی۔ ریاست میں موروثی سیاست کو دوبارہ نافذ کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی، لیکن جناب مودی نے اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے گھر گھر، گاؤں گاؤں اور شہر سے شہر کا سفر کیا، اور آخر کار انھوں نے 2014 میں پورے ملک سے موروثی سیاست کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ انھوں نے کہا کہ اس کتاب میں میڈیا سنسرشپ، حکومتی جبر، سنگھ اور جن سنگھ کی جدوجہد، ایمرجنسی کے متاثرین اور آمریت سے لے کر عوامی شرکت تک کی تفصیلات پر پانچ ابواب ہیں۔
وزیر داخلہ نے ملک کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس کتاب کو پڑھیں تاکہ وہ جان سکیں کہ اپنے ابتدائی دنوں میں آمریت کے خلاف لڑنے والے نوجوان وہی نوجوان ہیں جو اس ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط کر رہے ہیں اور وہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2162