وزیراعظم کا دفتر
ہندوستان کے نوجوانوں نے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے، ہماری نوجوان طاقت متحرک، اختراع اور عزم سے وابستہ ہے: وزیر اعظم
نئی تعلیمی پالیسی اور اسکل ڈیولپمنٹ اور اسٹارٹ اپس پر توجہ کے ساتھ، ہمارے نوجوان 'ترقی یافتہ ہندوستان' کے عزم میں اہم شراکت دار بن گئے ہیں: وزیر اعظم
ہم ہمیشہ اپنے نوجوانوں کو خود کونمایاں کرنے کا ہر ممکن موقع دیں گے، وہ ترقی یافتہ ہندوستان کے کلیدی معمار ہیں: وزیر اعظم
Posted On:
06 JUN 2025 10:42AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے نوجوانوں کی عالمی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ نوجوانوں کو متحرک، جدت اور عزم کی علامت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں ملک کی ترقی نوجوانوں کی بے مثال توانائی اور یقین کی وجہ سے ہوئی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں نے مختلف شعبوں بشمول اسٹارٹ اپس، سائنس، کھیل،سماجی خدمات اور ثقافت میں غیر معمولی شراکت داری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’گزشتہ 11 سالوں میں، ہم نے ایسے نوجوانوں کی قابل ذکر مثالیں دیکھی ہیں جنہوں نے ناقابل تصور کام کیے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم مودی نے گزشتہ 11 برسوںمیں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مقصد سے حکومت کی پالیسیوں کے تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا، اسکل انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 جیسے حکومتی اقدامات اس پختہ یقین پر مبنی ہیں کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ملک کی سب سے طاقتور عنصرہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ نئی تعلیمی پالیسی اور اسکل ڈیولپمنٹ اور اسٹارٹ اپس پر توجہ کے ساتھ، نوجوان ’ترقی یافتہ ہندوستان‘ کے عزم میں اہم شراکت دار بن گئے ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی طاقت کو نمایاں کرنےکے لئے ہمیشہ ہر ممکن مواقع فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
’ہندوستان کے نوجوانوں نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ ہماری نوجوان طاقت متحرک، اختراع اور عزم سے وابستہ ہے۔ ہمارے نوجوانوں نے بے مثال توانائی اور یقین کے ساتھ ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھایا ہے۔‘
گزشتہ 11برسوںمیں، ہم نے نوجوانوں کی قابل ذکر مثالیں دیکھی ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں بشمول اسٹارٹ اپ، سائنس، کھیل، سماجی خدمات، ثقافت وغیرہ میں ناقابل تصور کام کیے ہیں۔
گزشتہ 11 برسوں کے دوران نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پالیسیوں اور پروگراموں میں ایک واضح اور فیصلہ کن تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ حکومت کے اقدامات جیسے کہ اسٹارٹ اپ انڈیا، اسکل انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 اس پختہ یقین پر مبنی ہیں کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا کسی بھی قوم کا سب سے طاقتور قدم ہو سکتا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے ہماری کوششوں کو مضبوط بناتے رہیں گے۔
#یووا شکتی کے11سال"
’’گزشتہ 11برسوں میں، ہماری حکومت نے نوجوانوں کی طاقت کو بااختیار بنانے کی مسلسل کوششیں کی ہیں۔ نئی تعلیمی پالیسی اور اسکل ڈیولپمنٹ اور اسٹارٹ اپس پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، ہمارے نوجوان ’ترقی یافتہ ہندوستان‘ کے عزم میں اہم شراکت دار بن گئے ہیں۔ یہ ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج ملک کے نوجوان قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
#یووا شکتی کے11سال"
"ہم ہمیشہ اپنی نوجوانوں کو نمایاں ہونےکا ہر ممکن موقع دیں گے! وہ ترقی یافتہ ہندوستان کے کلیدی معمار ہیں۔ #یووا شکتی کے11سال"
************
ش ح ۔ ع و ۔ ص ج
Urdu Release NO-1511
(Release ID: 2134455)
Read this release in:
Odia
,
English
,
Hindi
,
Nepali
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam