وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر سندور کا پودا لگایا
Posted On:
05 JUN 2025 11:48AM by PIB Delhi
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر سندور کا ایک پودا لگایا۔ یہ پودا انہیں گجرات کے کَچھ کی بہادر ماؤں اور بہنوں نے تحفے میں دیا تھا جنہوں نے 1971 کی بھارت -پاک کی جنگ کے دوران غیر معمولی بہادری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا تھا۔
اپنے حالیہ دورۂ گجرات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سندور کے پودے کا تحفہ ہماری ملک کی خواتین کی طاقت، بہادری اور تحریک کی ایک مضبوط علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پی ایم مودی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا؛
’’1971 کے جنگ میں ہمت اور بہادری کی انوکھی مثال پیش کرنے والی کچھ کی بہادر ماؤں اوربہنوں نے حال ہی میں گجرات کے دورے پر مجھے سندور کا پودا تحفہ میں دیا تھا۔ عالمی یوم ماحولیات پر آج مجھے اس پودے کو نئی دہلی کے وزیراعظم کی رہائش گاہ میں لگانے کا شرف حاصل ہوا۔ یہ پودا ہمارے ملک کی خواتین کی طاقت ، بہادری اور تحریک کی ایک مضبوط علامت بنا رہے گا۔’’
********
ش ح۔ م ح۔ رض
U-1465
(Release ID: 2134077)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam