وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کی یوگاندھر 2025 پہل قدمی کی ستائش کی

Posted On: 03 JUN 2025 8:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، آندھرا پردیش میں چتوڑ کے نزدیک منعقدہ یوگاندھر 2025 تقریب میں یوگ کے شائقین کی فعال شراکت داری کی ستائش کی۔ اس تقریب کا اہتمام خوبصور پولی گنڈو جڑواں پہاڑیوں کے درمیان  کیا گیا جہاں  2000 سے زائد یوگ کے شائقین بین الاقوامی یوم (آئی ڈی وائی) 2025 کے لیے آندھرا پردیش میں ایک ماہ تک چلنے والے پروگراموں کی شروعات کرنے کے لیے اکٹھا ہوئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو کے ذریعہ ساجھا کی گئی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

’’یوگ کے شائقین کو یوم یوگ 2025 کی تیاریوں میں مصروف دیکھ کر خوشی ہوئی۔ # یوگاندھر 2025 یوگ کو مقبول عام بنانے کے لیے آندھرا پردیش کے عوام کے ذریعہ کی جانے والی ایک قابل ستائش کوشش ہے۔ میں 21 تاریخ کو آندھرا پردیش میں یوم یوگ منانے کا منتظر ہوں۔

میں آپ تمام حضرات سے یوم یوگ منانے اور یوگ کو اپنی زندگیوں کا باقاعدہ حصہ بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔

@ncbn ‘‘

**********

(ش ح –ا ب ن-ج)

U.No:1409


(Release ID: 2133688)