وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے تلنگانہ کے یوم تاسیس پر عوام کو مبارکباد دی
Posted On:
02 JUN 2025 9:54AM by PIB Delhi
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے آج تلنگانہ کے یومِ تاسیس پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا،‘‘یہ ریاست قومی ترقی میں اپنی بے شمار خدمات کے لیے جانی جاتی ہے۔ گزشتہ دہائی میں، این ڈی اے حکومت نے ریاست کے عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔’’
وزیر اعظم نے ایکس پر پیغام میں کہا:
‘‘تلنگانہ کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے شاندار عوام کو دلی مبارکباد۔ یہ ریاست قومی ترقی میں اپنی بے شمار خدمات کے لیے جانی جاتی ہے۔ پچھلے دس برسوں میں این ڈی اے حکومت نے ریاست کے عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ میری دعا ہے کہ ریاست کے عوام کو ہمیشہ کامیابی اور خوشحالی نصیب ہو۔’’
************
UN-1346
(ش ح۔ع و۔ف ر)
(Release ID: 2133221)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam