پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 MAY 2025 3:07PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سائے کا ، بستر کے شورش پسندی سے یکجہتی تک کے سفر پر ایک مضمون شیئر کیا ہے ، جو عوام مرکوز حکمرانی کی قوت کا مظہر ہے ۔
وزیر اعظم کے دفتر کے ایکس ’ X ‘ ہینڈل نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ کے دفتر کی پوسٹ کے جواب میں لکھا:
’’ بستر کے شورش پسندی سے یکجہتی تک کا سفر عوام مرکوز حکمرانی کی قوت کا مظہر ہے ۔ وزیر اعلیٰ جناب @vishnudsai نے بتایا ہے کہ کس طرح قبائلی فلاح و بہبود، سکیورٹی اور ترقی ، چھتیس گڑھ کے لیے ایک نیا باب رقم کر رہے ہیں۔ قابلِ مطالعہ تحریر! ‘‘
...................
) ش ح – م ش - ع ا )
U.No. 1103