پارلیمانی امور کی وزارت
دہشت گردی کے خلاف صفر برداشت کے بھارت کے مضبوط پیغام کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے کل جماعتی وفود
Posted On:
17 MAY 2025 9:19AM by PIB Delhi
آپریشن سندور اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف بھارت کی جاری نبردآزمائی کے حوالے سے، سات کل جماعتی وفود اس ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک سمیت اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ کل جماعتی وفود ہندوستان کے قومی اتفاق رائے اور دہشت گردی سے ، اس کی تمام تر شکلوں اور مظاہر میں مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم نقطہ نظر کو پیش کریں گے۔ یہ وفود دہشت گردی کے خلاف ملک کے صفر برداشت کے مضبوط پیغام کو دنیا کے سامنے لے کر جائیں گے۔
مختلف جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ، معروف سیاسی شخصیات اور ممتاز سفارتکار ہر ایک وفد کا حصہ ہوں گے۔
درج ذیل اراکین پارلیمنٹ سات وفود کی قیادت کریں گے:
- جناب ششی تھرور، آئی این سی
- جناب روی شنکر پرساد، بی جے پی
- جناب سنجے کمار جھا، جے ڈی یو
- جناب بیجنت پنڈا، بی جے پی
- محترمہ کنی موزی کروناندھی، ڈی ایم کے
- محترمہ سپریہ سولے، این سی پی
- جناب شری کانت ایکناتھ شندے، شیو سینا
**********
(ش ح –ا ب ن- ت ع)
U.No:857
(Release ID: 2129277)
Read this release in:
Odia
,
English
,
Khasi
,
Nepali
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam