وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ماہی پروری کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
15 MAY 2025 7:04PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، ماہی پروری کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب مودی نے کہا، ’’ہم اس شعبے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ہم نے اس شعبے سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور قرض کے ساتھ ساتھ منڈیوں تک، ہمارے ماہی گیروں کی وسیع تر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
’’ماہی پروری کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ ’’ہم اس شعبے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ہم نے اس شعبے سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور قرض کے ساتھ ساتھ منڈیوں تک ، ہمارے ماہی گیروں کی وسیع تر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ آج کی میٹنگ میں برآمدات کو بہتر بنانے اور گہرے سمندر میں ماہی گیری پر توجہ مرکوز کرنے کے طریقوں پر غور و خوض شامل تھا۔ ‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن- ت ع)
U.No:811
(Release ID: 2128920)