خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 2025 کے سلسلے میں نامزدگیاں داخل کرنے کا اعلان


نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 ہے

نامزدگیاں راشٹریہ پُرسکار کے سرکاری پورٹل کے توسط سے آن لائن داخل کی جائیں

Posted On: 03 MAY 2025 10:44AM by PIB Delhi

حکومت ہند نے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار (پی ایم آر بی پی) 2025 کے لیے نامزدگیاں مدعو کی ہیں۔ یہ ایک مقتدر قومی سطح کا ایوارڈ ہے جو ملک بھر میں بچوں کی غیر معمولی حصولیابیوں کے اعتراف میں صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ ہر سال تفویض کیا جاتا ہے۔ نامزدگیاں داخل کرنے کی حتمی تاریخ 31جولائی 2025 ہے۔ تمام تر نامزدگیاں راشٹریہ پُرسکار پورٹل https://awards.gov.in کے توسط سے آن لائن داخل کی جانی چاہئیں۔

5 سے 18 برس (31 جولائی 2025 تک) کے درمیان کی عمر کے بچے نامزدگی کے لیے درخواست گزار سکتے ہیں ۔ کوئی بھی فرد یا ادارہ غیر معمولی حصولیابی کے حامل بچوں کو پی ایم آر بی پی  کے لیے نامزد کر سکتا ہے۔ بچے بھی ازخود نامزدگی کے ذریعہ درخواست گزار سکتے ہیں۔

درخواست گزارنے کے لیے، درخواست کنندگان  کو سب سے پہلے چند تفصیلات مثلاً پہلا نام، آخری نام، تاریخ پیدائش، درخواست کنندہ کی قسم (فرد/تنظیم)، موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی، آدھار نمبر، وغیرہ اور سی اے پی ٹی سی ایچ اے تصدیق فراہم کرکے رجسٹریشن کرانا ہوگا یا لاگ ان کرنا ہوگا۔ درج رجسٹر ہونے کے بعد، انہیں  جاری نامزدگیوں کے سیکشن کے تحت ’’پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 2025‘‘ کو منتخب کرنا ہوگا اور پھر ’’نامینیٹ/اپلائی ناؤ‘‘ پر کلک کرنا ہے۔ بعد ازاں، درخواست کنندگان کو متعلقہ ایوارڈ زمرہ منتخب کرنا ہے اور  یہ دکھانا ہے کہ آیا نامزدگی ان کے لیے ہے یا کسی اور کے لیے۔

درخواست فارم کے لیے امیدوار کی تفصیلات، ایک مختصر بیان (زائد از 500 الفاظ) تحریر کرنا ہوگا جس میں حصولیابی اور اس کے اثرات کے بارے میں بتایا جائے،  اور معاون دستاویزات (پی ڈی اف فارمیٹ، زائد 10 منسلکات)  اور ایک حال ہی میں کھینچی گئی تصویر (جے پی جی/ جے پی ای جی/ پی این جی فارمیٹ میں) اپلوڈ کرنی ہوگی۔ درخواستوں کو ڈرافٹ کے طور پر محفوظ رکھا جا سکتا ہے تاکہ درخواست داخل کرنے سے قبل اس میں ترمیم کی جا سکے۔ نظرثانی اور درخواست گزارنے کے بعد، درخواست کی ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے قابل ایک کاپی حوالے کے لیے دستیاب ہوگی۔

پردھان منتری راشریہ بال پُرسکار 18 برس سے کم عمر (31جولائی 2025 تک)کے ایسے نوجوان افراد کو اعزاز سے نوازتا ہے جنہوں نے مندرجہ ذیل چھ زمروں میں عمدگی کا مظاہرہ کیا ہو:

بہادری، سماجی خدمات، ماحولیات، کھیل کود، فن و ثقافت، سائنس و تکنالوجی۔

پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار کے مقاصد  میں زندگی کے مختلف شعبوں میں بھارت کے نوجوانوں کی حصولیابیوں کا جشن منانا اور انہیں فروغ دینا،  حقیقی زندگی کی مثالی شخصیات کو اجاگر کرکے ملک بھر کے ہم عمر افراد کو ترغیب فراہم کرنا اور بچوں کی جامع ترقی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینا شامل ہے۔

مزید جانکاری اور نامزدگی کے لیے، براہِ کرم https://awards.gov.in پر جائیں۔

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:515


(Release ID: 2126415) Visitor Counter : 31