وزارت اطلاعات ونشریات
قانونی رجحانات(لیگل کرینٹس): بھارت کے میڈیا و تفریحی شعبے پر ریگولیٹری ہینڈ بک 2025 کل جاری کی جائے گی
Posted On:
02 MAY 2025 2:39PM
|
Location:
PIB Delhi
ویوز 2025بھارت کے میڈیا اور تفریحی منظرنامے میں ایک تاریخی موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس اہم موقع پر ایک کلیدی رپورٹ بعنوان "قانونی رجحانات: بھارت کے میڈیا و تفریحی شعبے پر ریگولیٹری ہینڈ بک 2025" جاری کی جائے گی۔ یہ رپورٹ کھیتان اینڈکمپنی کی جانب سے تیار کی گئی ہے، جو ویوز2025کے علمی شراکت داروں میں شامل ہے۔ اس رپورٹ میں اُن ریگولیٹری فریم ورکس کا جائزہ پیش کیا گیا ہے جو بھارت کے متحرک میڈیا اور تفریحی شعبے کی ترقی اور اس کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ قانونی رہنمائی (لیگل گائیڈ) ایسے وقت پر منظرِ عام پر آ رہا ہے جب بھارت کا میڈیا اور تفریحی (ایم اینڈ ای) شعبہ غیر معمولی تبدیلی کےدور سے گزر رہا ہے۔ اس تبدیلی کی بنیاد اُن ضوابطی فریم ورکس پر ہے جنہوں نے صنعت سے وابستہ افراد کو براڈکاسٹنگ، انفوٹینمنٹ، گیمنگ، مصنوعی ذہانت (اے آئی )، ڈیجیٹل میڈیا اور فلم سازی جیسے شعبوں میں اپنی مہارت اور تکنیکی جدت کو بروئے کار لانے کے وسیع مواقع فراہم کیے ہیں۔
انٹرنیٹ تک رسائی میں تیزی سے اضافے اور بھارتی ناظرین کے مواد دیکھنے کے انداز میں نمایاں تبدیلیوں کے ساتھ، بھارت ایک ہمہ جہت ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے، جسے حکومت کی فعال اور فراخدلانہ پالیسیوں نے ممکن بنایا ہے۔ حکومت نے پرنٹ میڈیا اور ٹیلی ویژن و ریڈیو جیسے لکیری(روایتی یا لینیر ) براڈکاسٹنگ شعبوں کے لیے ریگولیٹری عمل کو نہ صرف آسان بلکہ مؤثر بھی بنایا ہے، جو آج بھی ملک میں بڑی تعداد میں ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔
ہینڈ بک میں حکومت ہند کی جانب سے متعارف کرائی گئی اہم پالیسی اقدامات اور قانونی مداخلتوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جنہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کے لیے مارکیٹ میں داخلے، اشتراکِ عمل اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے قانونی راستوں کو سہل اور مؤثر بنایا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے پروڈکشن اور کو-پروڈکشن انسینٹو اسکیمز بھی متعارف کرائی ہیں، جن کے ذریعے بھارت کو مواد تخلیق کے لیے ایک ممتاز اور پسندیدہ عالمی مرکز کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
ایڈورٹائزنگ، آن لائن گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا جیسے اہم شعبوں میں صنعت سے وابستہ اداروں اور حکومت کے درمیان ایک مؤثر شراکت داری قائم ہوئی ہے، جس نے اسٹیک ہولڈرز کو عملی لچک فراہم کی ہے، ساتھ ہی قانونی ضوابط کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
جیسے جیسے بھارت عالمی سطح پر مواد سازی کے ایک بڑے مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کر رہا ہے، یہ ہینڈ بک میڈیا اور تفریحی شعبے میں سرگرم تکنیکی و تخلیقی شراکت داروں کے لیے ایک نہایت اہم اور کارآمد وسیلہ ثابت ہوگی۔
*******
( ش ح۔ اس ک۔ ع ر)
U.No.484
Release ID:
(Release ID: 2126146)
| Visitor Counter:
14
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Nepali
,
Gujarati
,
Tamil
,
Malayalam
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Telugu