وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان کی تخلیقی معیشت کے 2030 تک صارفین کے اخراجات پر ایک ٹریلین ڈالر سے زائد کے اثرا نداز ہونےکی پیش گوئی: بی سی جی کی رپورٹ ویوز 2025 میں پیش کی جائے گی
Posted On:
02 MAY 2025 2:33PM
|
Location:
PIB Delhi
ہندوستان کا ڈیجیٹل منظر نامہ اس کی تخلیقی معیشت کے عروج کے باعث ایک اہم تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ بوسٹن کنسلٹنگ گروپ(بی سی جی) کی نئی رپورٹ، جس کا عنوان ہے‘فرم کنٹینٹ ٹو کامرس: میپنگ انڈیا ز کریٹر اکنامی’(From Content to Commerce: Mapping India’s Creator Economy)کل (3 مئی 2025) ممبئی میں ویوز 2025 کے موقع پر پیش کی جائے گی۔ اس رپورٹ میں انکشاف کیا جائے گا کہ ہندوستان کے تخلیق کار اس وقت سالانہ 350 ارب ڈالر سے زائد کے صارفین کے اخراجات پر اثر انداز ہو رہے ہیں اور اس رقم کے 2030 تک ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جانے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں اس بات کو اجاگر کیاگیا ہے کہ ہندوستان میں اس وقت 20 سے 25 لاکھ فعال ڈیجیٹل تخلیق کار موجود ہیں، جن کی تعریف 1,000 سے زیادہ فالورز کے ساتھ کی جاتی ہے۔ اگرچہ تعداد میں یہ شعبہ کافی بڑا ہے، لیکن فی الحال صرف 8 سے 10 فیصد تخلیق کار ہی مؤثر طریقے سے اپنی مواد سے آمدنی حاصل کر رہے ہیں، جو اس تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شعبے کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ تخلیق کاروں کے ماحولیاتی نظام سے حاصل ہونے والی براہِ راست آمدنی موجودہ وقت میں تقریباً 20 سے 25 ارب ڈالر ہے، توقع ہے کہ دہائی کے اختتام تک 100 سے 125 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
رپورٹ کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہوں گی:
- تخلیق کار صارفین کے فیصلوں پر 30 فیصد سے زیادہ اثر ڈالتے ہیں، جو اس وقت 350 سے 400 ارب ڈالر کے اخراجات کو متاثر کرتے ہیں۔
- یہ ماحولیاتی نظام صرف جنریشن زیڈ اور شہری مراکز تک محدود نہیں رہا، بلکہ مختلف عمر کے گروپوں اور شہر کے مختلف درجات تک پھیل رہا ہے۔
- مختصر ویڈیوز اب بھی مواد کی سب سے غالب شکل ہیں، جس میں کامیڈی، فلمیں،یومیہ ڈرامے، اور فیشن سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اقسام ہیں۔
- برانڈ کی حکمتِ عملیاں ترقی کر رہی ہیں، جس میں تیز تر مواد کی تیاری، زیادہ تخلیقی آزادی، متنوع صارفین کی نشاندہی اور نتائج پر مبنی تجربات پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے۔
- آمدنی کے ماڈلز متنوع ہو رہے ہیں، جس میں صارفین کی فنڈنگ والے راستے جیسے کہ ورچوئل تحفے، لائیو کامرس اور سبسکرپشنز کو مزید پذیرائی مل رہی ہے۔
- برانڈز سے توقع ہے کہ وہ آئندہ برسوں میں تخلیق کار مارکیٹنگ میں اپنی سرمایہ کاری کو 1.5 سے 3 گنا اضافہ کریں گے، جو ڈیجیٹل تخلیق کار کے ماحولیاتی نظام کی بدولت مارکیٹنگ اور تجارت میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
بی سی جی کی رپورٹ ممبئی میں کل ویوز 2025کے دوران باقاعدہ طور پر جاری کی جائے گی۔ویوز 2025 کے جاری میگا ایونٹ میں مصنوعی ذہانت، سوشل میڈیا،اے وی جی سی سیکٹر اور فلموں کے ابھرتے ہوئے پہلوؤں پر ہونے والے مباحثے ہندوستان کے ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی عکاسی کرتے ہیں۔
******
ش ح۔ م ع ن- ج
Urdu No. 487
Release ID:
(Release ID: 2126144)
| Visitor Counter:
18
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Khasi
,
Hindi
,
Nepali
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada