امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سپریم پونٹف آف دی ہولی سی ، مقدس پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے دن 26 اپریل 2025 کو ریاستی سوگ

Posted On: 24 APR 2025 4:50PM by PIB Delhi

سپریم پونٹف  آف دی ہولی سی ، مقدس پوپ فرانسس کی آخری رسومات بروز ہفتہ 26 اپریل 2025 کو ادا ہوں گی ۔اس دن ریاستی سوگ منایا جائے گا ۔26 اپریل 2025 کو قومی پرچم پورے ہندوستان میں ان تمام عمارتوں پر سرنگوں  رہے گا جہاں قومی پرچم باقاعدگی سے لہرایا جاتا ہے اور کوئی سرکاری طورپر کسی قسم کا تفریحی  پروگرام نہیں ہوگا ۔

حکومت ہند نے ہولی سی آف دی سپریم پونٹف ، مقدس پوپ فرانسس کے انتقال پر احترام کے طور پر تین روزہ ریاستی سوگ کا اعلان کیا تھا ۔22 اپریل اور 23 اپریل 2025 کو دو روزہ ریاستی سوگ منایا گیا اور آخری رسومات  کے دن ایک دن کا ریاستی سوگ منایا جائے گا ۔

********

ش ح۔ ام۔  ع ر

U-222


(Release ID: 2124134) Visitor Counter : 10