شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کشمیر دہشت گردانہ حملے سے متاثرہ سیاحوں اور متاثرین کی مدد کے لیے فوری اقدامات کیے


سرینگر سے چار خصوصی پروازوں (دو دہلی  اور دو ممبئی کے لیے) کا انتظام کیا گیا ہے

ایئرلائنز کو معمول کی کرایہ کی سطح برقرار رکھنے کی ہدایت

Posted On: 23 APR 2025 10:33AM by PIB Delhi

کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کے افسوسناک واقعے کے بعدمرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی جناب رام موہن نائیڈو نے متاثرہ سیاحوں اور متاثرین کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے ہیں۔

وزیر موصوف نے ذاتی طور پر وزیر داخلہ سے بات کی اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں ۔فوری امدادی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر سری نگر سے چار خصوصی پروازوں (دو دہلی اور دو ممبئی کے لیے)کا انتظام کیا گیا ہے ، اضافی پروازیں بھی تیار رکھی گئی ہیں تاکہ مزید انخلاء کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

جناب رام موہن نائیڈو نے ایئر لائن آپریٹرز کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ بھی کی اور سرج پرائسنگ (اضافے کی قیمتوں کا تعین )کے خلاف سخت ہدایت جاری کی۔ ایئر لائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ معمول کے کرایوں کو برقرار رکھیں تاکہ اس حساس وقت کے دوران کسی بھی مسافر پر بوجھ نہ پڑے۔

مزید برآں ، جناب رام موہن نائیڈو نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاستی حکومتوں اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے مرنے والے افراد کو ان کی متعلقہ آبائی ریاستوں تک پہنچانے کے لیے مکمل تعاون کریں ۔

شہری ہوابازی کی وزارت ہائی الرٹ پر ہے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

*******

ش ح۔ش آ ۔ت ع

 (U: 156)


(Release ID: 2123689) Visitor Counter : 16