عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 اپریل کو 17ویں سول سروسز ڈے پر قوم کے افسر شاہوں سے خطاب کریں گے


سترہویں سول سروسز ڈے کے موقع پر جناب نریندر مودی پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم ایوارڈز عطا کریں گے

سول سروسز ڈے ہندوستان بھر کے سرکاری ملازمین کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنے آپ کو شہریوں کے مفاد کے لیے وقف کر دیں اور عوامی خدمت کے لیے اپنی وابستگی کی تجدید کریں اور اپنے کام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں

Posted On: 20 APR 2025 12:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی،  21 اپریل 2025 کو،  17ویں سول سروسز ڈے پر قوم کے افسر شاہوں سے خطاب کریں گے۔

اس موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اضلاع اور مرکزی/ریاستی حکومتوں کو شناخت شدہ ترجیحی پروگراموں اور اختراعات کے مؤثر نفاذ کے لیے عوامی نظم و نسق میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز سے نوازیں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی شناخت شدہ ترجیحی پروگراموں اور اختراعات کے نفاذ پر کامیابیوں کی کہانیوں پر مشتمل جامع ترقی اور اختراعات پر ایک ای بک کا اجرا کریں گے۔ اعزازات دینے سے قبل ایوارڈ یافتہ اقدامات پر ایک فلم بھی دکھائی جائے گی۔ یہ 7 واں موقع ہوگا جب وزیر اعظم مودی نیشنل سول سروسز ڈے کی تقاریب سے خطاب کریں گے۔

سول سروسز ڈے ہندوستان بھر کے سرکاری ملازمین کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنے آپ کو شہریوں کے مفاد کے لیے وقف کر دیں اور عوامی خدمت کے لیے اپنی وابستگی کی تجدید کرتے ہوئے اپنے کام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ اس تاریخ کا انتخاب اس دن کی یاد میں کیا گیا جب سردار ولبھ بھائی پٹیل نے 1947 میں میٹکاف ہاؤس دہلی میں ایڈمنسٹریٹیو سروس آفیسرز کے پروبیشنرز سے خطاب کیا تھا۔ سول سروسز ڈے کے موقع پر، حکومت نئی دہلی کے وگیان بھون میں دن بھر چلنے والی سول سروسز ڈے کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔

عام شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اضلاع اور تنظیموں کے ذریعے کیے گئے غیر معمولی اور اختراعی کاموں کو تسلیم کرنے کے لیے پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز کی اسکیم شروع کی گئی ہے۔وزیر اعظم ایوارڈ اسکیم 2024 کے لیے، سول سروسز ڈے 2025 پر پیش کیے جانے والے اعزازات کے لیے درج ذیل ترجیحی پروگراموں کی نشان دہی کی گئی ہے:

(الف) زمرہ 1- اضلاع کی مجموعی ترقی، (ب) زمرہ 2- امنگوں والے بلاک پروگرام، (ج) زمرہ 3-اختراع ۔

ایک جامع جائزے کے بعد 1588 نامزدگیوں میں سے 14 ایوارڈ یافتگان کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم ایوارڈ: (i) ٹرافی ، (ii) اسکرول اور (iii) 20 لاکھ روپے کی ترغیب پر مشتمل ہے۔ ایوارڈ یافتہ ضلع/تنظیم کو پروجیکٹ/پروگرام کے نفاذ یا عوامی فلاح و بہبود کے کسی بھی شعبے میں وسائل کے خلا کو پر کرنے کے لیے یہ رقم دی جائے گی ۔

*ایوارڈ کی تقریب کے بعد ’’سول سروسز اصلاحات-چیلنجز اور مواقع‘‘ پر ایک مکمل سیشن ہوگا، جس کی صدارت کابینہ سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن کریں گے۔ شہری نقل و حمل کو مضبوط بنانے، آیوشمان بھارت پی ایم جن آروگیہ یوجنا اور آیوشمان آروگیہ مندر کے ذریعے صحت مند بھارت کو فروغ دینے، مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے ذریعے خواتین اور بچوں کے لیے غذائیت کو فروغ دینے، اسپیریشنل بلاکس پروگرام پر چار الگ الگ سیشن منعقد کیے جائیں گے۔*

مکانات و شہری امور اور بجلی کے وزیر جناب منوہر لال، شہری نقل و حمل کو مضبوط بنانے سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر اور کیمیکل و کھادوں کے وزیر جناب جگت پرکاش نڈا آیوشمان بھارت کے ذریعے صحت مند بھارت کو فروغ دینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔جن آروگیہ یوجنا اور آیوشمان آروگیہ مندر، جبکہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے ذریعے خواتین اور بچوں کے لیے غذائیت کو فروغ دینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گی۔ نیتی آیوگ کے سی ای او جناب بی وی آر سبرامنیم ایسپریشنل بلاکس پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

حکومت ہند کے سینئر افسران بشمول سکریٹریز، ایڈیشنل سکریٹریز، جوائنٹ سکریٹریز، ڈپٹی سکریٹریز، اسسٹنٹ سکریٹریز اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران بشمول چیف سکریٹریز، ایڈیشنل چیف سکریٹریز، پرنسپل سکریٹریز اور مرکزی تربیتی اداروں کے سربراہان، ریزیڈنٹ کمشنرز، سینٹرل سروسز کے افسران اور ضلع کلکٹر، دن بھر چلنے والی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

******

ش ح۔ ش ا ر ۔ م ر

U-NO. 58


(Release ID: 2123016) Visitor Counter : 29