وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے دادی رتن موہنی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
انہیں روشنی کی مینار، حکمت اور درد مندی کی علامت کے طور پر یاد کیا جائے گا: وزیر اعظم
Posted On:
08 APR 2025 5:04PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برہما کماریوں کے معزز روحانی پیشوا دادی رتن موہنی جی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ انہیں روشنی کی مینار ، حکمت اور دردمندی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے برہما کماری کی عالمی تحریک میں ان کی شاندار قیادت کی بھی تعریف کی۔ ان کے ساتھ اپنی ذاتی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی زندگی اور تعلیمات ان تمام لوگوں کے لیے راہیں روشن کرتی رہیں گی جو امن کے خواہاں ہیں اور ہمارے معاشرے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
‘‘دادی رتن موہنی جی کی ایک زبردست روحانی موجودگی تھی۔ انہیں روشنی کی مینار ، حکمت اور خدا ترسی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ پختہ عزم، سادگی اور خدمت کے لیے غیر متزلزل جذبے سے وابستہ ان کی زندگی کا سفر آنے والے وقتوں میں بہت سے لوگوں کو تحریک دے گا۔ انہوں نے برہما کماریوں کی عالمی تحریک کو شاندار قیادت فراہم کی، وہ ہمیشہ اپنے ہمدردانہ سوچ اور دردمندی کی علامت تھیں۔ ان تمام لوگوں کے لیے روشنی کی ایک مینار کے طورپر قائم رہیں گی جو ہمارے معاشرے کو بہتر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ان کے ساتھ اپنی بات چیت کو میں کبھی نہیں بھولوں گا۔ میری تعزیت غم کی اس گھڑی میں ان کے مداحوں اور برہما کماری کی عالمی تحریک کے ساتھ ہے۔اوم شانتی۔’’
****
ش ح۔ ا م ۔ ج
U NO. 9680
(Release ID: 2120099)
Visitor Counter : 22
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam