وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

چھٹی بمسٹیک سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت :اقدامات کی فہرست

Posted On: 04 APR 2025 2:32PM by PIB Delhi

کاروبار

  • بمسٹیک چیمبر آف کامرس کا قیام۔
  • ہر سال بمسٹیک تجارتی چوٹی میٹنگ  کا انعقاد ۔
  • بمسٹیک خطے میں مقامی کرنسی میں تجارت کے لیے امکانات تلاش کرنے کے لیے مطالعہ۔

آئی ٹی

  • ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے (ڈی پی آئی) کے تجربے کو مشترک کرنے کے لیے بمسٹیک ممالک کی ضروریات کو سمجھنے کے لیے آزمائشی مطالعہ
  • بمسٹیک خطے میں یو پی آئی اور ادائیگی کے نظام کے درمیان رابطہ۔

قدرتی آفات  کی رو ک تھام اور بندوبست

  • قدرتی آفات کی روک تھام، نیز قدرتی آفات کی  صورت میں راحت، بندوبست اور باز آبادکاری کے کاموں میں تعاون کرنے کے لیے ہندوستان میں قدرتی آفات کے بندوبست کے لیے بمسٹیک سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام۔
  • بمسٹیک قدرتی آفات  بندوبست اتھارٹیز کی  چوتھی مشترکہ مشقیں اس سال ہندوستان میں منعقد ہوں گی۔

سیکورٹی

  • ہندوستان میں وزرائے داخلہ کے میکانزم کی پہلی میٹنگ کا انعقاد

خلا

  • بمسٹیک ممالک کے لیے افرادی قوت کی تربیت کے لیے زمینی اسٹیشنوں کا قیام، نینو سیٹلائٹس کی تیاری اور لانچنگ، اور ریموٹ سینسنگ ڈیٹا کا استعمال۔

صلاحیت سازی اور تربیت

  • ‘‘بودھی’’، یعنی ‘‘انسانی وسائل کے بنیادی ڈھانچے کی منظم ترقی کے لیے بمسٹیک ’’ پہل۔ اس کے تحت ہر سال بمسٹیک ممالک کے 300 نوجوانوں کو ہندوستان میں تربیت دی جائے گی۔
  • فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں بمسٹیک طلباء کو اسکالرشپ اور نالندہ یونیورسٹی میں اسکالرشپ اسکیم کی توسیع۔
  • بمسٹیک ممالک کے نوجوان سفارت کاروں کے لیے ہر سال تربیتی پروگرام۔
  • ٹاٹا میموریل سینٹر بمسٹیک ممالک میں کینسر کی دیکھ بھال  کے شعبہ میں تربیت اور صلاحیت سازی میں مدد فراہم کرے گا۔
  • روایتی ادویات میں تحقیق اور توسیع کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام
  • کسانوں کے فائدے کے لیے معلومات کے تبادلے اور بہترین  طورطریقے، تحقیق اور صلاحیت سازی کے لیے ہندوستان میں سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام۔

توانائی

  • بنگلورو میں بمسٹیک انرجی سنٹر نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔
  • الیکٹرک گرڈ انٹر کنکشن پر تیزی سے کام۔

نوجوانوں کی مصروفیت

  • اس سال بمسٹیک نوجوان لیڈروں کی چوٹی میٹنگ منعقد ہوگی۔
  • بمسٹیک ہیکاتھون اور نوجوان پیشہ ور  وزیٹرز پروگرام شروع کیا جائے گا۔

کھیل

  • اس  سال ہندوستان میں بمسٹیک ایتھلیٹکس میٹ' کا انعقاد۔
  • 2027 میں پہلے بمسٹیک گیمز کی میزبانی

ثقافت

  • اس سال ہندوستان میں بمسٹیک روایتی میوزک فیسٹیول منعقد ہوگا۔

کنیکٹوٹی

  • صلاحیت  سازی ، تحقیق، اختراع اور سمندری پالیسیوں میں ہم آہنگی بڑھانے کے لیے کام کرنے کے لیے ہندوستان میں پائیدار بحری ٹرانسپورٹ سینٹر کا قیام۔

***

 

(ش ح ۔ م ع ۔اک م (

U. NO. 9509


(Release ID: 2118784) Visitor Counter : 14