وزارت اطلاعات ونشریات

ویوز ‘کریئٹ ان انڈیا چیلنج’ نے 1100 بین الاقوامی شرکاء کے ساتھ 85,000 سے زیادہ رجسٹریشنس کئے ہیں


32 چیلنجز کے 750 فائنلسٹ یکم مئی2025سے4 مئی2025 تک ممبئی میں ویوز‘کریٹو سفیئر’میں حصہ لیں گے

Posted On: 01 APR 2025 3:54PM by PIB Delhi

یکم مئی سے 4 مئی2025 تک ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں ہونے والی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کے حصے کے طور پر شروع کیے گئے کریئٹ ان انڈیا چیلنج(سی آئی سی)سیزن-1 میں1,100 بین الاقوامی شرکاء سمیت85,000 سے زیادہ رجسٹریشن کی تعداد حاصل کرنے کا ایک نیا سنگ میل طے کیا ہے۔ 32 متنوع چیلنجوں میں سے 750 سے زیادہ فائنل میں پہنچنے والے افراد کو باریکی سے انتخاب کے عمل کے بعد منتخب کیا جائے گا، انہیں اپنے انفرادی چیلنج کے نتائج اور آؤٹ پٹ کے ذریعہ اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو ظاہر کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم ہو گا، اس کے علاوہ ان کے متعلقہ شعبے کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے مواقع بشمول پچنگ سیشن اور ماسٹر کلاسزاور پینل مباحثوں نیز کانفرنسوں وغیرہ کے ذریعے سرکردہ عالمی شخصیتوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ کریئٹ ان انڈیا چیلنجز کے فاتحین کو ممبئی میں ایک شاندار تقریب میں‘ویوز کریئیٹر ایوارڈز’سے سرفرازکیا جائے گا۔

ان چیلنجوں نے تخلیقی منظر نامے میں زبردست طورپراپنی آمد کی ہے،اورپورے ہندوستان اوراس کے باہر اختراع اور مشغولیت کی ایک لہر پیدا کی ہے، جو عالمی سطح پر تخلیقی صلاحیتوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ہائی انرجی ریل میکنگ کمپٹیشن، حل پر مبنی ٹروتھ ٹیل ہیکاتھون، دی ویژنری ینگ فلم میکرز چیلنج اور امیجنیٹیو کامکس کریئیٹر چیمپئن شپ سمیت32 متنوع اور متحرک چیلنجوں پر مشتمل، سی آئی سی تخلیق کاروں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم ہوا ہے۔ دیگر پرچم بردار واقعات جیسے اے آئی اوتار کریئیٹر چیلنج ، ڈبلیو اے ایم،اینیمی چیلنج، ایسپورٹس ٹورنامنٹ، ٹریلر بنانے کا مقابلہ، تھیم میوزک مقابلہ جدید ترین ایکس آر کریئیٹر ہیکاتھون سی آئی سی کو، داستان گوئی کرنے والوں، ڈیزائنرز اور ڈیجیٹل اختراع کاروں کی اگلی نسل کے لیے ایک حتمی لانچ پیڈ کے طور پر کام کرتے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZF2M.jpg

سی آئی سی نےتمام شعبوں، سرحدوں اور نسلوں کے تخلیق کاروں کو متحد کرکےنہ صرف ہندوستان کی تخلیقی توانائی کا جشن منایا ہےبلکہ اس نے داستان گوئی اور ڈیجیٹل اظہار کے مستقبل کے ارد گرد ایک عالمی مکالمے کوبھی جنم دیا ہے۔ اس قابل ذکر بنیاد کے ساتھ، سی آئی سی تخلیق کاروں کو بااختیار بنانے اور آئندہ کے ثقافتی منظر نامے کو تشکیل دینے کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ، اگلے سیزن میں نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

ویوز کے بارے میں

بھارتی حکومت یکم مئی سے 4 مئی2025 تک میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ(ایم اینڈ ای)سیکٹر کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی پہلی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز)کی میزبانی مہاراشٹرممبئی میں کرے گی۔

چاہے آپ صنعت کے پیشہ ورہوں، سرمایہ کارہوں، تخلیق کارہوں، یا اختراع کار ہوں،مذکورہ سمٹ ایم اینڈ ای کے منظر نامے سے جڑنے، اشتراک کرنے، اختراع کرنے اور تعاون کرنے کے لیے حتمی عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

ویوز ہندوستان کی تخلیقی طاقت کو بڑھانے، مواد کی تخلیق، دانشورانہ املاک اور تکنیکی جدت طرازی کے مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔اس میں توجہ مرکوز کرنے والی صنعتوں اور شعبوں میں براڈکاسٹنگ، پرنٹ میڈیا، ٹیلی ویژن، ریڈیو، فلمیں، اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس، ساؤنڈ اینڈ میوزک، ایڈورٹائزنگ، ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم، جنریٹو اے آئی، آگمینٹڈ ریئلٹی(اے آر)ورچوئل ریئلٹی(وی آر)اور توسیعی حقیقت(ایکس آر)شامل ہیں۔

اگر اس سے متعلق کچھ سوالات ہیں ؟تواس کے جواب یہاں تلاش کریں

پی آئی بی ٹیم ویوزکے تازہ ترین اعلانات کے ساتھ اپڈیٹیڈ رہیں

ویوز کے لیےابھی رجسٹر کریں

*******

 

ش ح۔ ش م۔ م ا

UR NO-9255     


(Release ID: 2117359) Visitor Counter : 19