پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 APR 2025 12:05PM by PIB Delhi
ملک بھر کے نوجوان دوستوں کو موسم گرما کی تعطیلات کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس وقت کو تفریح ، سیکھنے اور ذاتی ترقی کے لیے استعمال کریں ۔
لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب تیجسوی سوریا کی ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں انہوں نے لکھا:
’’میرے تمام نوجوان دوستوں کو ایک شاندار تجربہ اور خوشگوار تعطیلات کی نیک خواہشات ۔ جیسا کہ میں نے گذشتہ اتوار کو #من کی بات میں کہا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات،لطف اٹھانے ، سیکھنے اور بڑھنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہیں ۔ اس سمت میں اس طرح کی کوششیں بہت اچھی ہیں ۔ ‘‘
******
(ش ح۔ ع ح۔ اش ق)
UR-9237