ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا- تیز آبپاشی کے فوائد پروگرام (پی ایم کے ایس وائی - اے آئی بی پی)کے تحت بہار کے کوسی- میچی درون ریاست  لنک پروجیکٹ کو شامل کرنے کو منظوری دی


پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 6,282.32 کروڑ روپے ہے جس میں بہار کو 3,652.56 کروڑ روپے کی مرکزی امداد بھی شامل ہے جو مارچ 2029 تک مکمل ہو جائے گی

موجودہ ایسٹرن کوسی مین کینال (ای کے ایم سی) کی 41.30 کلومیٹر تک ری ماڈلنگ اور 117.50 کلومیٹر پر دریائے میچی تک ای کے ایم سی کی توسیع

بہار کے ارریہ، پورنیہ ، کشن گنج اور کٹیہار اضلاع میں 2,10,516 ہیکٹر کے رقبے پر خریف کے موسم میں اضافی سالانہ آبپاشی کی سہولیات

ایسٹرن کوسی مین کینال کی موجودہ کمانڈ کو شارٹ فال سپلائی بحال کی جائے گی

مانسون کی مدت کے دوران مہانندا کمانڈ میں کوسی کے  2050 ملین کیوبک میٹر پانی کا رخ موڑنا

Posted On: 28 MAR 2025 4:11PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی(سی سی ای اے)نے آج بہار کے کوسی- میچی درون ریاست  لنک پروجیکٹ کو پردھان منتری کرشی سینچائی یوجناایکسلریٹڈ ایری گیشن بینیفٹس پروگرام(پی ایم کے ایس وائی - اے آئی بی پی) کے تحت وزارت جل شکتی کے تحت شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سی سی ای اےنے 6,282.32 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ مارچ، 2029 تک پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے بہار کو 3,652.56 کروڑ روپے کی مرکزی مدد کو بھی منظوری دی ہے۔

کوسی -میچی انٹرا اسٹیٹ لنک پروجیکٹ موجودہ ایسٹرن کوسی مین کینال(ای کے ایم سی)کی ازسرنو تشکیل کے ذریعے بہار میں پڑنے والے  مہانندا بیسن تک آبپاشی کے لیے کوسی ندی کے فاضل پانی کے کچھ حصے کو موڑ دینے اورای کے ایم سی کوآر ڈی 41.30 کلومیٹر پر اس کے آخری حصے سے آگے بڑھانے کا تصور کرتا ہے۔ اور میچی جو بہار سے گزرتی ہے بہار کے اندر آپس میں جوڑی جا سکتی ہے۔

لنک پروجیکٹ بہار کے ارریہ، پورنیا، کشن گنج اور کٹیہار اضلاع میں خریف کے موسم میں 2,10,516 ہیکٹر اضافی سالانہ آبپاشی ذریعہ فراہم کرے گا۔ پروجیکٹ میں مجوزہ لنک کینال کے ذریعے کوسی کے تقریباً 2,050 ملین کیوبک میٹر اضافی پانی کو موڑنے/استعمال کرنے کی صلاحیت ہے۔ مزید برآں، موجودہ ای کے ایم سی کو دوبارہ بنانے کے بعد، موجودہ مشرقی کوسی مین کینال کی 1.57 لاکھ ہیکٹر موجودہ کمانڈ کو شارٹ فال سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

پس منظر:

پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا(پی ایم کے ایس وائی)سال 16-2015 کے دوران شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد کھیتوں میں  پانی کی فزیکل  رسائی کو بڑھانا اور یقینی آبپاشی کے تحت قابل کاشت رقبہ کو بڑھانا، کھیتوں میں  پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانا، پانی کے تحفظ کے پائیدار طریقوں کو متعارف کرانا وغیرہ۔

حکومت ہند نے 26-2021 کے دوران مجموعی طور پر 93,068.56 کروڑ روپے (37,454 کروڑ روپے کی مرکزی امداد)کے ساتھ پی ایم کے ایس وائی کے نفاذ کو منظوری دی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کا ایکسلریٹڈ ایریگیشن بینیفٹ پروگرام(اے آئی بی پی) حصہ بڑے اور درمیانہ آبپاشی پروجیکٹوں کے ذریعے آبپاشی کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے ہے۔

اب تک پی ایم کے ایس وائی اے آئی بی پی کے تحت 63 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور اپریل 2016 سے اب تک 26.11 لاکھ ہیکٹر کی اضافی آبپاشی کی صلاحیت پیدا ہو چکی ہے۔ 22-2012 سے پی ایم کے ایس وائی 2.0 کے اے آئی بی پی جزو کے بعد نو منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔ کوسی- میچی درون ریاست  لنک پروجیکٹ فہرست میں شامل دسواں پروجیکٹ ہے۔

*****

ش ح ۔ ف ا۔  م  ص

 (U:9115)


(Release ID: 2116241) Visitor Counter : 39