امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی صدارت میں ایک اعلی سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) نے سکم ریاست کے لیے قدرتی آفات سے بحالی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں اور پانچ ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہندوستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے قابل بنانے کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ، وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ نے ملک میں قدرتی آفات کے مؤثر بند وبست کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں
اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) نے فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری کی اسکیم کے تحت پانچ ریاستوں بہار ، گجرات ، جھارکھنڈ ، مہاراشٹر اور کیرالہ کے لئے 1,604.39 کروڑ روپے کی لاگت کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے
کمیٹی نے اکتوبر 2023 کے دوران ریاست میں تباہ کن گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) کی وجہ سے پیدا ہونے والی بحالی اور تعمیر نو کی ضروریات کے لیے سکم کے لیے 555.70 کروڑ روپے کی بھی منظوری دی ہے
مرکزی حکومت نے اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے تحت 28 ریاستوں کو 19,074.80 کروڑ روپے رقم جاری کئے ہیں ۔
اورموجودہ مالی سال کے دوران اسٹیٹ ڈیزاسٹر میٹیگیشن فنڈ (ایس ڈی ایم ایف) کے تحت 16 ریاستوں کو 3,229.35 کروڑ روپے کی رقم فراہم کئے ہیں
Posted On:
28 MAR 2025 2:32PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی صدارت میں ایک اعلی سطحی کمیٹی نے سکم ریاست کے لیے قدرتی آفات سے بحالی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں اور پانچ ریاستوں میں فائر سروسز کو مضبوط بنانے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔ وزیر خزانہ ، وزیر زراعت اور نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین پر مشتمل کمیٹی نے بطور ممبر نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے تحت ریاستوں کو ریکوری اینڈ ری کنسٹرکشن فنڈنگ ونڈو اور تیاری اور صلاحیت سازی فنڈنگ ونڈو سے مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ان تجاویز پر غور وخوض کیا ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہندوستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے قابل بنانے کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ، وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ نے ملک میں قدرتی آفات کے موثر بندوبست کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں ۔ ہندوستان میں قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کے نظام کو مضبوط بنا کر قدرتی آفات کے دوران جان و مال کے بڑے پیمانے پر نقصان کو روکنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں ۔
اعلی سطحی کمیٹی نے "ریاستوں کے لیے فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری" اسکیم کے تحت پانچ ریاستوں کے لئے 1,604.39 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں اورسرگرمیوں کو منظوری دی ہے ۔اس میں بہار ، گجرات ، جھارکھنڈ ، مہاراشٹر اور کیرالہ شامل ہیں۔ بہار کے لیے 340.90 کروڑ روپے ۔ گجرات کے لیے 339.18 کروڑ روپے ۔ جھارکھنڈ کے لئے 147.97 کروڑ روپے ، کیرالہ کے لئے 162.25 کروڑ روپئے اور مہاراشٹر کے لئے 614.09 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جو نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے تحت تیاری اور صلاحیت سازی فنڈنگ ونڈو کی مختص رقم سے مالی اعانت کے طور پر مختص کئے گئے ہیں ۔مرکزی حکومت نے "ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری" کے لئے این ڈی آر ایف کے تحت کل5,000 کروڑ روپےکی رقم مختص کئے ہیں اور اس کے لئے 20 ریاستوں کی تجاویز کو پہلے ہی منظوری دے دی ہے ۔جس کی کل لاگت 33,73.12کروڑ روپے ہے۔
اس کے علاوہ اعلی سطحی کمیٹی نے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے تحت ریکوری اینڈ ری کنسٹرکشن فنڈنگ ونڈو سے سکم ریاست کے لیے اور اکتوبر 2023 میں دریائے تیستا کے طاس کے ساتھ بہاو میں تباہ کن گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈز (جی ایل او ایف) کی وجہ سے متاثر ہونے والے مختلف شعبوں کی قدرتی آفات سے بحالی اور تعمیر نو کی ضروریات کے لیے ۔ 555.70 کروڑ روپے کی مالی امداد کی بھی منظوری دی ہے۔
رواں مالی سال کے دوران مرکزی حکومت نے اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے تحت 28 ریاستوں کے لیے 19,074.80 کروڑ روپے کی امداد جاری کئے ہیں ۔اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر میٹیگیشن فنڈ (ایس ڈی ایم ایف) کے تحت 16 ریاستوں کے لیے 3,229.35 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کئے ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے تحت 19 ریاستوں کے لیے 5,160.76 کروڑ روپے اور نیشنل ڈیزاسٹر میٹیگیشن فنڈ (این ڈی ایم ایف) کے تحت 08 ریاستوں کے لیے 719.71 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کئے ہیں۔
************
ش ح ۔م م ع۔م ق ا ۔
(U : 9112)
(Release ID: 2116183)
Visitor Counter : 29
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Nepali
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Malayalam