وزارت اطلاعات ونشریات

آپ کے ذریعہ کیا جانے والا خبروں کا احاطہ صحیح معنوں میں بیداری کی لہر کا باعث بننا چاہئے


ورلڈ آڈیو ویژووَل انٹرٹینمنٹ سربراہ اجلاس (ویوز) 2025 کے لیے میڈیا وفود کے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوا

یکم سے 4 مئی کے دوران ممبئی میں اولین ویوز سربراہ اجلاس میں تفریح کے مستقبل کا تجربہ حاصل کریں

Posted On: 26 MAR 2025 2:04PM by PIB Delhi

ممبئی، 19 مارچ 2025

ورلڈ آڈیو ویژووَل اینڈ انٹرٹینمنٹ سربراہ اجلاس (ویوز) یکم سے 4 مئی 2025 کے دوران ممبئی میں اپنی اولین اہتمام کے ساتھ عالمی میڈیا اور تفریح  صنعت میں لہریں پیدا کرنے کے لیے مستعد ہے۔ جیسے جیسے تیاریاں رفتار پکڑ رہی ہیں، ان کے ساتھ 25 مارچ 2025 کو میڈیا مندوبین کے رجسٹریشن کا آغا زہوگیا ہے، صحافیوں، فوٹوگرافروں، مواد تخلیق کرنے والوں، اور میڈیا پیشہ واران کو اس سنگ میل تقریب کی نشر و اشاعت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ داستان گو کے ذریعہ جو وافر صلاحیت کا حامل ہو، پوری دنیا کے ساتھ رابطہ قائم کرنے والے اور بھارت کے مستقبل ایم اینڈ ای شعبے کو تقویت بہم پہنچانے والے تمام تر افراد اس سے مربوط ہیں۔ آ پ کے ذریعہ کیا جانے والا احاطہ لفظ بہ لفظ لہریں پیدا کرنے کا باعث ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر آپ صحافت- میڈیا، داستان گوئی کا شغف رکھتے ہیں، خواہ رپورٹر کے طور پر، کیمرہ مین کے طور پر، مواد تخلیق کار کے طور پر یا سوشل میڈیا پیشہ ور کے طور پر، تو آپ کو ویوز 2025 میں شرکت ضرور کرنی چاہئے۔ گفت و شنید میں شمولیت اختیار کریں، صنعت کے قائدین سے سیکھیں اور ہونہار ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کو صحیح پلیٹ فارموں  پر جلوہ گر ہونے میں تعاون فراہم کریں۔ ویوز سربراہ اجلاس 2025 آپ کے لیے صنعت کی بہتر تفہیم، عالمی نیٹ ورکنگ اور ایم اینڈ ای شعبے میں بنیادی اختراعات کے معاملے میں مخصوص داخلی دروازہ ثابت ہو سکتا ہے۔

میڈیا مندوبین کے رجسٹریشن کا عمل

ایک ویوز میڈیا مندوب کے طور پر اپنے آپ کو درج رجسٹر کرانے کے لیے، درخواست گزار کو لازمی طور پر ان شرائط کی پابندی کرنی ہوگی:

اسے یکم جنوری 2025 کو 18برس یا اس سے زائد کی عمر کا ہونا چاہئے

خواہ ایک نامہ نگار ہو، فوٹوگرافر، کیمرہ مین یا ڈیجیٹل مواد تخلیق کار، اسے منظورشدہ پلیٹ فارم کا حامل ہونا چاہئے۔

فری لانس صحافی حضرات جو مذکورہ شرائط کی کسوٹی پر کھرے اترتے ہوں، وہ بھی اس کے مستحق ہیں۔

آن لائن خود کو درج رجسٹر کرائیں: لنک وابستہ ہونا چاہئے

رجسٹریشن کے لیے کھڑکی 26 مارچ 2025 کو کھلے گی

آخری تاریخ: 10 اپریل 2025 کو 11:59 بجے شام تک (بھارتی معیارِ وقت کے مطابق)

میڈیا مندوب کے ذریعہ پاسوں کا حصول: منظور شدہ میڈیا مندوبین کو میڈیا مندوب پاسوں کے حصول کے سلسلے میں تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

میڈیا مندوبین رجسٹریشن پالیسی کی تفصیلات یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

یہاں فراہم کیے گئے ضمیمہ کے مطابق میڈیا مندوب رجسٹریشن کے لیے درکار دستاویزات کی فہرست ملاحظہ کریں۔

ضروری پوچھ تاچھ کے لیے ای میل pibwaves.media[at]gmail[dot]com پر رابطہ قائم کریں، موضوع ہوگا ویوز میڈیا منظوری سے متعلق استفسار۔

برائے مہربانی اس امر کو یقینی بنائیں کہ درکار دستاویزات رجسٹریشن کے دوران ہی اپلوڈ ہو جائیں۔ میڈیا منظوری  کے سلسلے میں اجازت کی اطلاع درخواستوں پر نظرثانی کے بعد ای میل کے ذریعہ ارسال کی جائے گی۔ صرف پی آئی بی سے منظور شدہ میڈیا افراد میڈیا مندوبین پاسوں کے اجراء کے مستحق ہوں گے۔ منظوری کی بنیاد میڈیا ادارے کی رسائی، اس کی مدت اور فریح شعبوں پر مرتکز توجہ اور ویوز کی نشر و اشاعت پر متوقع احاطے پر منحصر ہوگی۔

ویوز کیوں؟

ویوز بھارت کا اپنی نوعیت کا  اولین  پلیٹ فارم ہے جو ملک کی تخلیقی قوت کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ ملک کو مواد کی تخلیق املاک دانشوراں اور تکنیکی اختراع کے لیے ایک مرکز کی حیثیت دلائی جائے۔ اس کے تحت نشریات، پرنٹ میڈیا،، ٹیلی ویژن، ریڈیو، فلموں، اینی میشن ، ویژووَل افیکٹس، گیمنگ، کامکس، آواز و موسیقی، تشہیر، ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارموں، جنریٹیو اے آئی، منظم شکل میں حقیقت کی پیشکش (اے آر) ورچوووَل ریئلٹی (وی آر)، اور ایکسٹنڈیڈ ریئلٹی (ایکس آر) کی صنعتوں سمیت سرکردہ پیشہ واران کو یکجا ہونے کا موقف فراہم کرے گا۔

ایسی کلیدی جھلکیاں جسے آپ نظرانداز نہیں کر سکتے

بھارت میں تخلیق کرنے کی چنوتی- پوری دنیا کے ابھرتے ہوئے ہونہار تخلیق کاروں کو  ممبئی میں ویوز 2025 میں ایک مقتدر اسٹیج فراہم کرنے کی بنیادی پہل قدمی جس کے ذریعہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں گے۔

ویویکس 2025: ایک صورتحال کو یکسر بدلنے والے اجلاس  کا اہتمام جہاں میڈیا-تکنیکی اسٹارٹ اپ ادارے سرکردہ صنعتی اور معروف اینجل سرمایہ کاران کو اپنے نظریات سے آگاہ کریں گے ، بھارت کے ایم اینڈ ای ایکو نظام مستقبل کو سمت عطا کریں گے۔

ویوز بازار: ایک اپنی نوعیت کا عالمی بازار جو تخلیق کاروں، سرمایہ کاران، اور فلم کے تمام تر کاروبار، گیمنگ، موسیقی، تشہیر، ایکس آر، اور مزید  شعبوں کو مربوط کرے گا۔ اس کے تحت صنعتی پیشہ واران کو نئے مالیہ کے ذرائع وا کرنے کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

ماسٹر کلاسیں اور باہم اثر پذیر اجلاسات – صنعت کی جید شخصیات اور عالمی قائدین سے سیکھ حاصل کرنے کا ایک نادر موقع  جس کے ذریعہ میڈیا، تفریح اور تکنالوجی کے مستقبل کے لیے ضروری دور اندیشیاں اور تفہیم حاصل ہو سکے گی۔

آیئے ہمارے ساتھ سفر کریں! اگر آپ ایک وزیٹر ہیں تو اپنے آپ کو یہاں درج رجسٹر کرائیں؛ طالب علم ہیں تو یہاں کلک کریں

پی آئی بی ٹیم ویوز سے حالیہ اعلانات کے بارے میں باخبر رہیں۔

سوالات پوچھنے کے خواہش مند ہیں ؟ تو ان کے جوابات یہاں تلاش کریں-

                                               **************

ش ح۔  م ن ۔ ا ب ن

U No.: 8936

 


(Release ID: 2115189) Visitor Counter : 23