امور داخلہ کی وزارت
منشیات سے پاک بھارت بنانے کے لیے مودی حکومت کی مہم کو تیز کرتے ہوئے، نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے امپھال اور گواہاٹی زون میں ایک بین الاقوامی منشیات کارٹل کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا اور میتھ ایمفیٹامین گولیوں کی ایک بڑی کھیپ ضبط کر لی، جس کی مالیت 88 کروڑ روپے ہے
منشیات کے اسمگلروں کے لیے کوئی رعایت نہیں، منشیات کی تلاش کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں
منشیات کی یہ ضبطی، تفتیش کے نیچے سے اوپر اور اوپر سے نیچے کے نقطۂ نظر کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر برائے تعاون، جناب امت شاہ نے این سی بی ٹیم کو مبارکباد دی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، این سی بی پورے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے
Posted On:
16 MAR 2025 12:02PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر برائے تعاون، جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ منشیات کے اسمگلروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو 88 کروڑ روپے مالیت کی میتھ ایمفیٹامین گولیوں کی ایک بڑی کھیپ ضبط کرنے اور بین الاقوامی منشیات کارٹل کے 4 ارکان کو گرفتار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا کہ منشیات کی یہ ضبطی، تفتیش کے نیچے سے اوپر اور اوپر سے نیچے کے نقطۂ نظر کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے۔
اپنی پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر برائے تعاون، جناب امت شاہ نے کہا:
’’منشیات کے اسمگلروں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔ مودی حکومت کی منشیات سے پاک بھارت بنانے کی مہم کو تیز کرتے ہوئے، 88 کروڑ روپے مالیت کی میتھ ایمفیٹامین گولیوں کی ایک بڑی کھیپ ضبط کر لی گئی ہے اور امپھال اور گواہاٹی زونز میں بین الاقوامی منشیات کارٹل کے 4 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ منشیات ضبطی، تفتیش کے نیچے سے اوپر اور اوپر سے نیچے کے نقطۂ نظر کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے۔ ہماری منشیات کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ این سی بی ٹیم کو دلی مبارکباد۔‘‘
آپریشن کی تفصیلات
پہلے آپریشن میں، 13 مارچ 2025 کو، موصولہ معلومات کی بنیاد پر، این سی بی امپھال زون کے افسران نے لیلونگ علاقے کے قریب ایک ٹرک کو روکا۔ گاڑی کی مکمل تلاشی لینے کے بعد، ٹرک کے پچھلے حصے میں موجود ٹول باکس/کیبن سے 102.39 کلوگرام میتھامفیٹامین گولیاں برآمد کی گئیں۔ ٹرک میں موجود دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ فوری طور پر، ٹیم نے ایک فالو اپ آپریشن کیا اور لیلونگ علاقے سے منشیات وصول کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضے سے وہ چار پہیہ گاڑی بھی برآمد کی گئی، جو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔ بعد ازاں تینوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مشتبہ طور پر منشیات کی یہ کھیپ مورہ سے آئی تھی۔ اس معاملے میں ملوث دیگر افراد کو پکڑنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایک اور آپریشن میں، اسی دن موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر، این سی بی گوہاٹی زون کے افسران نے آسام-میزورم سرحد کے قریب سلچر میں ایک ایس یو وی گاڑی کو روکا۔ گاڑی کی مکمل تلاشی لینے پر، اس کے اسپیئر ٹائر کے اندر چھپائی گئی 7.48 کلوگرام میتھامفیٹامین گولیاں برآمد کی گئیں۔ گاڑی میں موجود شخص کو بھی گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ منشیات کی اس کھیپ کا ذریعہ مورہ، منی پور تھا اور اس کا مشتبہ ہدف کریم گنج تھا۔ اس کیس میں بھی ملوث دیگر افراد کو پکڑنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایک اور پیش رفت میں، این سی بی، میزورم اسٹیٹ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے ایک کیس کی تحقیقات سنبھال رہی ہے، جس میں 6 مارچ کو آئیزول کے بریگیڈ باونگکاؤن میں تقریباً 46 کلوگرام کرسٹل میتھ ضبط کیا گیا تھا۔ اس کیس میں منشیات کے گینگ سے وابستہ 4 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ این سی بی اس کیس کی تفتیش اس لیے سنبھال رہی ہے تاکہ منشیات کی اسمگلنگ کے بین الاقوامی اور بین الصوبائی روابط کی گہرائی سے جانچ کی جا سکے۔
شمال مشرقی خطہ جغرافیائی محل وقوع کے سبب بھارت میں منشیات کی اسمگلنگ کے سب سے زیادہ حساس علاقوں میں سے ایک بن کر ابھرا ہے۔ اس خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے 2023 میں این سی بی کی صلاحیت میں اضافہ کیا تاکہ اس خطے میں منشیات کے خلاف جنگ کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
این سی بی شمال مشرق میں اپنے پانچ زونل یونٹس اور ایک ریجنل ہیڈکوارٹر کے ذریعے مسلسل منشیات اسمگلروں کے خلاف کام کر رہا ہے، خاص طور پر ان افراد کے خلاف جو مصنوعی منشیات، جیسے کہ میتھمفیٹامین گولیوں (جنہیں عام طور پروائی اے بی اے کہا جاتا ہے) کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ یہ منشیات نہ صرف خطے کے نوجوانوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں بلکہ ملک کی مجموعی سلامتی کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-8328
(Release ID: 2111597)
Visitor Counter : 31